شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک
شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جاسوس طیارے نے دتہ خیل روڈ پر واقع تحصیل بویہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ ڈرون حملے میں تین مشتبہ شدت پسند بھی ہلاک ہوگئےتاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ڈرون حملے کے بعد بھی اٹھ جاسوس طیاروں کی علاقے پر پروازین جاری رہیں۔ سال 2011کے پہلے دن ہی قبائلی علاقوں کو چار دفعہ امریکی جاسوس طیاروں نے نشانہ بنایاہے۔ آج ہونے والے جاسوس طیاروں کے حملوں میں پندرہ مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz