وزیرا عظم نے مسائل کے حل کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی

وزیرا عظم نے مسائل کے حل کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جومسلم لیگ )ن( کی کمیٹی کے ساتھ مل کرقومی مسائل کے حل کیلئے تجاویزتیارکرے گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قائم ہونے والی کمیٹی میں عبدالحفیظ شیخ، بابراعوان، نوید قمر، راجہ پرویزاشرف اوررضا ربانی شامل ہیں۔ کمیٹی قومی مسائل کے حل کیلئے سفارشات کے حصول کیلئے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی قیادت سے بھی رابطہ کرے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اسحاق ڈار نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کرکے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے با ضابطہ طورپرآگاہ کیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz