ملک کی خدمت کیلئے ہر طرح سے خاظر ہیں، ڈاکٹر ثمر مبارک

ملک کی خدمت کیلئے ہر طرح سے خاظر ہیں، ڈاکٹر ثمر مبارک
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کیلئے ہر طرح سے خاظرہیں۔ تکنیکی لحاظ سے پاکستان کسی سے کم نہیں۔ سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں فزیبلٹی رپورٹ سے متعلق حقائق پیش کیے ہیں۔ اور ہمارے پاس پوری افرادی قوت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کیلئے زیادہ فنڈز کی ضرورت نہیں۔ اور ہمارے پاس معدنیات کو ریفائن کرنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی ٹیکنیکل پاور ہے۔ اور کان کنی کا منصوبہ حکومت خود شروع کرے تو منافع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنی 160 ملین ڈالی کی سالانہ آمدن دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے کیا بہتر ہے خوب جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معدنیات نکالنے کی سہولت فراہم ہے۔ پاکستان اسلامی ممالک میں واحد جوہری ملک ہے۔ تھر پاکر میں کوئلے کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں دھاتوں کو ملک سے باہر لے جانا چاہتی ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz