لاہور، شہباز شریف کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

لاہور، شہباز شریف کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں خصوصاََ نوازشریف کے دس نکاتی اصلاح عمل کے ایجنڈے پرعملدرآمد کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ اس موقع پروزیراعظم گیلانی کا کہناتھا کہ وسیع ترمفاہمت سے ہی معاشی اور معاشرتی استحکام پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ملک کو مذہبی انتہا پسندی، توانائی کے بحران کا سامنا ہے اورحکومت سیکورٹی چیلنجزسے دوچار ہے تاہم حقیقی جمہوریت ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی پالیسی اپنانا ہوگی اور ایک متحد قوم ہی آج کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے حکومت تنہا مسائل سے نہیں نمٹ سکتی سیاسی جماعتوں کو حکومت کابھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ وزیراعلٰی شہبازشریف نے پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر روشنی ڈالی اورآگاہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ان کی یقین دھانی پرعمل درآمد نہیں ہورہاگیس کی کمی ہےآگاہ ہیں تاہم لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے تاکہ صوبے میں صنعت کا پیہیہ چلتا رہے اور گھریکو صارفیں کی مشکلات میں بھی کسی حد تک کمی ہو۔ وزیراعلٰی نے وزیراعظم کومری میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کی دعوت بھی دی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz