کل وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سردار لطیف کھوسہ کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کیلئے سمری صدر کو بجھوائی تھی۔
ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے کل وزیراعظم ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی تھی جبکہ اس سے گزشتہ شب لطیف کھوسہ نے کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔ گورنر پنجاب کی دوڑ میں سردار لطیف کھوسہ کے علاوہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان، وزیر داخلہ رحمان ملک، ذکاء اشرف، جہانگیر بدر، قمر زمان کائرہ اور منظور وٹو بھی شامل تھے۔ جبکہ اس حوالے سے اعتزاز احسن اور عاصمہ جہانگیر کا نام بھی لیا جاتا رہا۔