جہاں پوری دنیا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے تو دوسری جانب برازیل میں شدید بارشوں کے باعث زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور متعدد افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ برازیل کے 55 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے اب تک 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تباہی کا صحیح تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔ تاہم کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ اور کئ افراد لاپتہ بھی ہیں۔