برازیل: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 400 کے قریب پہنچ گئیں

برازیل: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 400 کے قریب پہنچ گئیں
برازیل میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو سے زائد ہو گئی ہے سینکڑوں مکانات تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جبکہ سینکٹروں ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب برازیل کی صدر ڈلیمہ روسوف نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برازیل میں سیلاب سے اب تک 397 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مقامی افراد کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے زائد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ آفت سے ملک تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی میں بہت وقت لگے گا۔ جبکہ پوری دنیا سے امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz