کراچی: جرائم پیشہ عناصر کو اے این پی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، فیصل سبزواری

کراچی: جرائم پیشہ عناصر کو اے این پی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، فیصل سبزواری
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ قصبہ موڑ پر بس کے مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کیا گیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو اے این پی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ ولی خان بابر کے قتل کو لسانی رنگ دے کر تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی ایم کیو ایم پر بہتان تراشی افسوسناک ہے، اے این پی اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے الزامات لگا رہی ہے، اے این پی کے رہنما غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کریں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz