سوڈان تقسیم کے دھانے پر، ریفرنڈم شروع ہوگیا

سوڈان تقسیم کے دھانے پر، ریفرنڈم شروع ہوگیا
افریقہ کا سب سے بڑا ملک سوڈان تقسیم کے دہانے پر کھڑا نظر آرہا ہے۔ سوڈان کے جنوبی حصے میں ریفرنڈم شروع ہو گیا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لے رہی ہے۔ جنوبی سوڈان میں ریفرنڈم کا آغاز ہو چکا ہے۔ جنوبی سوڈان کے لاکھوں شہری ووٹ دے رہے ہیں۔ شہری ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کریں گے کہ انھیں شمالی حصے سے علیحدگی چاہیے یا پھر وہ شمالی حصے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ یہ ووٹنگ سات دن تک جاری رہے گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ جنوبی سوڈان شمالی سوڈان سے علیحدہ ہو جائے گا اور دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک ابھرے گا۔ ریفرنڈم میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر، سینٹر جون کیری اور اداکار جارج کلونی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz