غیر قانونی طورپر یونان داخل ہونے والے دوپناہ گزین جاں بحق

الیکساندروپولس(اجالانیوز)غیر قانونی طورپر یونان داخل ہونے والے دوپناہ گزین جاں بحق۔حکام کے مطابق دوپناہ گزین جوکہ غیر قانونی طورپرسرحدعبور کرکے یونانی علاقہ میں داخل ہوئے تھے۔پناہ گزینوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پرفائر بریگیڈکے کے عملے نے دونوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کی۔حکام کاکہناہے کہ دریاسے ملنے والی دونوں لاشیں افریقی اورایشیائی پناہ گزینوں کی معلوم ہوتی ہے جودریاکو تیر کرعبور کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کیونکہ دریا کے برفیلے پانی میں ان کی قوت مدافعت ختم کردی تھی۔حکام نے دونوں لاشیں الیکساندروپولس کے جنرل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz