وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں ،تاہم امریکی قانون میں پچیدگیوں کی وجہ سےمسائل کا سامنا ہے ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے جناح ایڈیٹوریم میں زکریا سمینار سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت اور چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ یہ ذہن بدلنے اور بہتر تعلیم کے زریعہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کئی دہایوں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ جس کی قیمت آج ادا کررہے ہیں۔ پاکستان کے کچھ مدارس میں اصلاحات کے لیے دباؤ ہے کیونکہ بعض عناصران مدارس کو جنونیت پھیلانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مظفرگڑھ میں ماڈل ویلج بنانےکےمنصوبے کو سراہا ۔