اسلام آباد: گورنر پنجاب سلمان تاثیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اسلام آباد: گورنر پنجاب سلمان تاثیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق
گورنر پنجاب سلمان تاثیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں. اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں کوہسار مارکیٹ کے نزدیک گورنر پنجاب سلمان تاثیر پر ان کے اپنے ہی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے.
حملہ کرنے والے گارڈ کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے بیان دیا ہے کہ توہین رسالت قانون کو کالا قانون کہنے پر اس نے گورنر پنجاب کو قتل کیا.
اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب اسلام آباد میں اپنے گھر سے نکلنے کے بعد کوہسار مارکیٹ پہنچے تو ان کے اپنے گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی. گارڈ نے 9 گولیاں داغیں جو سلمان تاثیر کے چہرے اور سینے میں لگیں، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں پولی کلینک اسلام آباد منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے.
فائرنگ کرنے والے گارڈ کا تعلق ایلٹ فورس سے بتایا جاتا ہے۔ جسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کا بھی یہی کہنا تھا کہ ملزم گورنر کی گاڑی میں ہی موجود تھا اور وہ یونیفارم میں ملبوس تھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz