چارٹر ہوائی جہاز کے ذریعہ سے غیرقانونی پناہ گزینوں کواٹلی لے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کاووالا(سکندرریاض چوہان)چارٹر ہوائی جہاز کے ذریعہ سے غیرقانونی پناہ گزینوں کواٹلی لے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی یونانی شہر کاووالا کی پولیس نے پندرہ افغانی جن میں آٹھ نابالغ بھی شامل ہیں اورایک مراکوکی خاتون بھی شامل ہے کودوچھوٹے ہوائی جہاز جن کوچارٹرکیاگیاتھااوران کی منزل اٹلی کاشہر تھاپولیس نے بروقت کارروائی کرکے تمام افرادکو سوار ہونے سے قبل حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ایک انیس سالہ مراکو کاشہری جوکہ اٹلی کے شہر میلان کی ایک ٹریول ایجنسی کاملازم ہے نے ان کولانے کے لیے دوچھوٹے ہوائی جہاز چارٹر کیے جن کاکرایہ36000ہزار یورو لیاجاناتھاجن کوبرطانیہ کے ایک شہری کی جانب سے بک کیاگیاتھا۔ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق کاووالا شہر کے پولیس چیف ایمانوئیل لوپیدیس کاکہناہے کہ یہ انسانی سمگلنگ کابین الاقوامی گروہ ہے جن کے نیٹ ورک کاپتہ چلانے کے لیے اٹلی اوربرطانوی حکام سے بھی مدد لی جارہی ہے۔مختلف سوالا ت کے جواب میں پولیس چیف کاکہناتھاکہ افغانیوں نے تین خاندانوں کاروپ دھار رکھاتھااوران کے پاس ڈنمارک کے جعلی شناختی کارڈ تھے جن کے عوض انھوں نے ایک ہزار یوروفی کس اداکیے تھے۔پولیس کاکہناہے کہ ہے افغانی پناہ گزین چار ٹیکسیوں میں ایتھنز سے کاووالا پہنچے اورفی کس ٹیکسی کوسات سویورو اداکیے گے ۔پولیس کاکہناہے کہ ان تمام افراد کوجہازوں پرسوار ہونے سے قبل چیک کیے جانے پر ان کی دستاویزات جعلی نکلی جس پرتمام افرادکومزید انکوائر ی کے لیے روک لیاگیاجس سے معلوم ہواکہ تمام کے تمام افراد غیر قانونی ہیں اوران کے پاس تمام دستاویزات جعلی ہیں اوران کوترکی سے یونان لایاگیاتھا جس کے عوض ایک ہزار یوروفی کس وصول کیے گے جس کے بعدان کوچارٹر جہازوں کے ذریعہ سے کاووالا سے اٹلی کے شہر جنووالے جانا مقصود تھا۔پولیس نے تمام افراد کومقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کے ریمانڈ حاصل کرکے ان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz