اسپاٹ فکسنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ کو متاثر نہیں کریگا،لورگاٹ

اسپاٹ فکسنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ کو متاثر نہیں کریگا،لورگاٹ
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ2011 کو متاثر نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے اسٹیڈیمز کا تعمیراتی کام جلد مکمل ہوجائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز سلمان بٹ، محمد ا?صف اور محمد عامر کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کا فیصلہ ورلڈ کپ ایونٹ کو متاثر نہیں کرے گا، وہ اسپاٹ فکسنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ سے پہلے ہونے کے حق میں ہیں، تینوں کرکٹرز کیخلاف کیس کی سماعت کا فیصلہ 5 فروری تک موخر کیا گیا ہے۔ ہارون لورگاٹ نے کہا کہ برصغیر میں ہونے والے میگا کرکٹ ایونٹ کے لئے تقریبا تمام اسٹیڈیمز تیار ہیں، 5 اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کام جاری ہے لیکن امید ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ تیار ہوجائیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz