کنگروز کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 151 رنز درکار

کنگروز کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 151 رنز درکار
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے آسٹریلیا کومزید 151رنز درکار ہیں، جبکہ اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ کینگروز نے چوتھے دن کے اختتام پر 7 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے ہیں۔ ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 488 رنز سات کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ چوتھے دن کا کھیل شروع کیا۔ این بیل اور میٹ پریور کی شاندار سنچریوں کے باعث ٹیم کا ٹوٹل 644 رنز تک پہنچا۔ این بیل 115جبکہ میٹ پریور 118 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن نے 4 اور بین ہیفنہاس نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ 364 رنز کے خسارے کے ساتھ کینگرو ز نے دوسری اننگز شروع کی توبلے باز انگلش باولرز کے سامنے ایک بار پھر بے بس نظر آئے۔ شین واٹسن 38 ، فلپ ہیوز 13 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستانی نژاد عثمان نے خواجہ نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز بھی پراعتماد انداز میں کھیلی۔ وہ اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مائیکل کلارک 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن ، ٹریملیٹ اور بریسنین نے دو ، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ کینگروز کو اننگز کی بدترین شکست سے بچنے کے لیے مزید 151 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz