رحمان ملک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

رحمان ملک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
وزیرداخلہ رحمان ملک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے کراچی سمیت ملک میں امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ چوہدری شجاعت نے مولانا کوٹیلی فون کر کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک آج صبح اچانک اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرپہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے این پی خیبرپختونخواہ میں ناکام ہوچکی ہے، اب کراچی میں پختونوں کی نام نہاد نمائندگی کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یوآئی کراچی میں امن وامان کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنے کوتیارہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت نے بھی مولانا فضل الرحمان کوٹیلی فون کر کے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz