مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کوبلوچستان میں مشترکہ حکومت بنانے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں جے یوآئی اورمسلم لیگ ق مل کران ہاؤس تبدیلی لاسکتی ہیں۔ جے یو آئی کی مجلس عاملہ بائیس دسمبرکواپنے اجلاس میں مسلم لیگ ق کی تجویزپرغورکرے گی۔ جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی تجویز پرتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اورنہ ہی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں معاملہ زیرغورآیا۔