قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اندرون وبیرون ملک اثاثوں کوسیشن کورٹ لاہور میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے پولیس حکام سے 14جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شیعب ملک کو کرپشن کے الزمات کی بناپر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس لئے عدالت شعیب ملک کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر نے اوراس کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج مہر محمد یوسف نے متعلقہ پولیس حکام کو14جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔