صدرآصف علی زرداری نےپنجاب کے گورنر کی تقرری کے لئے صلاح و مشورے شروع کردئیے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے آج اعتزازاحسن سمیت پنجاب کے اہم رہنماؤں سے فون پر رابطے کئے اورگورنر پنجاب کی تقرری پر صلاح و مشورے کئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نواز شریف کی جانب سے دی گئی الٹی میٹم اور پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی کے وزراء کی علیحدگی کے معاملے پر بھی سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرزرداری سے سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر اورسابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ سمیت بعض اہم افراد کی ملاقات بھی ہونے والی ہے۔