دوحہ: اسپاٹ فکسنگ، معطل کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ کچھ دیر میں

کرکٹ شائقین کو پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ کیس پر فیصلہ کا شدت سے انتظار ہے، لیکن برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے فیصلہ ملتوی کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
کرکٹ شائقین کو پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ کیس پر فیصلہ کا شدت سے انتظار ہے، لیکن برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے فیصلہ ملتوی کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ دوحا کے قطر فنانشل سنٹر میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ختم ہو چکی ہے، آئی سی سی نے چھے سے گیارہ جنوری تک سماعت کے بعد پانچ فروری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم برطانوی پولیس کی طرف سے پاکستانی کرکٹرز کیخلاف فرد جرم عائد ہونے سے اب معاملہ مزید التواء کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق تینوں کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ ملتوی کرانا چاہتے ہیں، جس کے لئے انہوں نے جیوری کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی صدارت مائیکل بیلوف کر رہے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz