پاکستان کو کشکول توڑ کر خود پر انحصار کرنا ہو گا، شاہ محمود قریشی

لاڑکانہ: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی نیا سیاسی گروپ نہیں بنا رہے مناسب وقت پر صدر سے ملاقات ہوگی۔ سکھر بائی پاس پر میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو پاکستان عالمی سطح پر ترقی یافتہ ہوتا۔ امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب پاکستانیوں کو قتل کرنا یا دھمکیاں دینا نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ہوگی اور کشکول توڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست سے کالی بھیڑوں کو نکال کر صاف ہاتھ والوں کو ملک کی باگ ڈور دینی چاہیے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz