کراچی ایئر پورٹ پر پولیس نے احتجاج کرنے والے ملازمین پر لاٹھی چارج کر کے کئی کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مسافروں کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
آج شام پی آئی اے انتظامیہ کے حق میں پیپلز یونٹی کی ریلی ائر پورٹ پہنچی اور شرکا نے نعرے بازی کی۔ اس کے کچھ دیر بعد پولیس نے ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین پر دھاوا بول دیا، ہڑتالی مظاہرین کو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کئی ہڑتالی ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ خود کو بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ لیکن پولیس نے انہیں بھی نہ بخشا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔