وفاقی کابینہ مستعفی،ایم کیو ایم نے کابینہ میں شرکت نو نکاتی ایجنڈے سے مشروط کردی

کابینہ نے اپنے استعفے وزیر اعظم کو پیش کیے،منظوری کیلئے کیبنیٹ ڈویژن روانہ،ایم کیو ایم کی نئی وفاقی کابینہ میں شرکت سے معذرت.
وفاقی کابینہ نے اپنے استعفے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو پیش کر دیے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کے آخری اجلاس میں وزراءکی کارکردگی کو خراج تحسین کیا اور ملک میں مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کاعزم دہرایا۔ دوسری طرف ایم کیو ایم نے نئی کابینہ میں شمولیت نو نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد سے مشروط کر دی ہے۔اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں وزرا نے نئی کابینہ کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے کیلئے استعفے وزیر اعظم کو استعفے پیش کئے۔ اقلیتی امورکے وزیرشہبازبھٹی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے استعفٰی پیش نہیں کرسکے۔ وزیراعظم نے 33 وزرا کے استعفے منظور کر کے کابینہ ڈویژن کو بھجوادئیے ہیں۔ دوسری طرف ایم کیو ایم نے نئی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءرضا ہارون کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے نونکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں ہوتا اس وقت تک وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz