یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو مصر کادورہ منسوخ کردیا

یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو  مصر کادورہ منسوخ کردیا
ایتھنز(ڈاکٹرتنویر احمدسنی)یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریوجنھوں نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے موقع پراعلان کیاگیاتھاکہ اتوار چھ فروری کومصر کادورہ کریں گے نے اچانک اپنا مصر کادورہ منسوخ کردیا۔ان کے دورہ مصر کی منسوخی کی وجہ ان کی مصر کے صدر حسنی مبارک سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگوکے بعد کیاگیا جس میں ان کوبرسلز میں یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں مصر کے متعلق تشویش سے آگاہ کیاگیا اوران کواپنے مجوزہ دورہ مصر کے بارے میں آگاہ کیاجس میں ان کویورپی یونین کے رکن ممالک اوردوست سربراہان مملکت نے مصر جانے پرزوردیاہے تاکہ ان کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کرکے مصر کے حالات کے متعلق بات کی جاسکے۔جس پراچانک رات کویورگوپاپاندریو کی جانب سے مصر کے دورے کی منسوخی کااعلان کیاگیا جس میں مصر میں ہونے والی تازہ ترین صورت حال کاعذر پیش کیاگیاتاہم کسی نئی تاریخ کااعلان نہیں کیاگیا۔یورگوپاپاندریونے اپنے دورہ مصر سے قبل مختلف ممالک کے حکمرانوں جن میں ترکی کے طیب اردگان،اسرائیل کے بین یامین نتن یاہو،فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس  سے فون پربات کی اورمصر کے تازہ ترین حالات اورسیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کی۔ایک اطلاع کے مطابق یورگوپاپاندریو نے امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ ہیلری کلنٹن سے بھی بات کی تاہم اس کی حکومتی اوریورپی یونین کی جانب سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz