دوحہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹرزسلمان بٹ ،محمد آصف اور محمد عامر پرپابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کا تین رکنی آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔ سلمان بٹ پر دس سال، محمد آصف پر پانچ سال جبکہ محمد عامر پر پانچ سال کی سزا عائد کی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال اگست میں انگلینڈ کیخلاف لارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پرسابق کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر کو عارضی طورپرمعطل کردیا تھا۔ مائیکل بیلف کی سربراہی میں آئی سی سی کے تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے چھ سے گیارہ جنوری تک دوحہ میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔