کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو ڈھاکہ میں ہو گی اور دنیا کی بہترین ٹیمیں اس کپ کے حصول کیلئے جان توڑ محنت کرتی ہیں۔ انہی میلوں کیلئے خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے نغمے قوم میں جیت کا جذبہ بیدار کئے رکھتے ہیں
اقصیٰ حسین کی رپورٹ کے مطابق1992 ورلڈ کپ کا تھیم سونگ آج بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عظیم فتح کی یادیں تازہ کردیتا ہے۔ 1996کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل سے تو آگے نہ بڑھ سکی ۔ لیکن جنون گروپ کے گانے،ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار، نے کرکٹ کے شیدائیوں میں ایسا جذبہ جگائے رکھا جو آج تک زندہ ہے۔ موسیقاروں کے مطابق اسپورٹس کے اتنے بڑے فیسٹول کیلئے خصوصی طور پر بنائے جانے والے گانوں میں سب سے اہم بات بیٹ اور شاعری ہوتی ہے جنہیں سنتے ہی بس جیتنے کا جذبہ جاگ اٹھے۔ پاکستانی میوزیشنز نے بھی کرکٹ کے میلوں کیلئے گانے بنائے جنہوں نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے ہاں جیتیں گے، نے جیت کی امنگ بیدار کئے رکھی تو اسٹرنگس بینڈ کے گانے ہے ،کوئی ہم جیسا نے ،،،یہ یقین دلایا کہ مشکل چاہے جتنی بھی ہو کھیل کے میدان پاکستانی ٹیم ہی اصل فائٹر ۔ 2011ورلڈ کپ کیلئے بھی پاکستانی گلوکار علی ظفر کی آواز میں آفیشل گانا کرکٹ لورز ٹیم کو سپورٹ کرنے اور جیت کا عزم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔