افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسط میں واقع ہوٹل کے قریب دو خودکش حملے کئے گئے، حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں۔
ایک برس قبل بھی دارالحکومت کابل میں اس طرز کا حملہ کیا تھا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے گولیاں چلاتے رہے اور پھر انہوں نے اپنے آپ کو بم سے اڑا لیا۔ کابل میں ہی دو ہفتے قبل سپر مارکیٹ میں ہونے والے خود کش حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔