عدلیہ نے غیر آئینی اقدامات کیخلاف جدوجہد کی، چیف جسٹس

حیدرآباددکن: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ نے غیر آئینی اقدامات کے خلاف جدوجہد کی۔ آئین کے تحت منتخب ہونے والی حکومت ہی گڈ گورننس قائم کر سکتی ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کامن ویلتھ لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ پاکستان میں عدلیہ نے آئین کی بحالی کے لیے جدوجہد کی جب کہ منتخب حکومت نے آمر کے اقدامات کی توثیق نہیں کی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سپریم کورٹ نے ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیا۔ اس اقدام کی وکلاء ، طلبہ اور میڈیا نے بھی مخالفت کی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا ہے کہ آئین کے تحت منتخب ہونے والی حکومت ہی گوڈ گورننس قائم کر سکتی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz