مہتاب نظامی کے اغواء کاروں کو جیل بھیج دیا گیا

مہتاب نظامی کے اغواء کاروں کو جیل بھیج دیا گیا
اغواء ڈرامہ کا اہم ملزم حافظ عاطف نواز وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے پہلے پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ابتدائی تفتیش کے بعد 10ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے بعد کردالو جیل بھیج دیا گیا مقدمہ کی پہلی پیشی 18ماہ بعد متوقع ایتھنز (نمائندہ خصوصی) قاری مہتاب نظامی اغواء کیس کے دس ملزمان کو سوموار کے روز عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد 18ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا عدالت میں معمول کی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ، تین ملزمان عثمان شبیر گوجرانوالہ ، شاہد افضال شادیوال گجرات اور عامر شہزاد ناررووال نے اقرار جرم کر لیا جبکہ دیگر سات ملزمان نے جرم سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ۔واضح رہے کہ ملزم عامر شہزاد اس سے پہلے بھی اغواء کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور ضمانت پہ تھا اور ہر ماہ تھانہ حاضری لگوا رہا تھا واقعات کے مطابق ملزمان کو جیل بھیجنے کے عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان عثمان شبیر نے عدالت کو دوبارہ بیان دینے کی خصوصی استدعا کی جس پہ اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا دوبارہ پیشی پہ ملزم عثمان شبیر نے عدالت کو بتایا کہ قاری مہتاب نظامی کا اغوا ہم نے مہریہ نصیریہ ٹرسٹ کے امیر حافظ عاطف نواز کے کہنے پہ کیا تھا جس کے بعد عدالت نے حافظ عاطف نواز کو باقاعدہ ملزمان کی فہرست میں شامل کر کے اس کے وارنٹ گرفتاری جار ی کر دئیے جبکہ اطلاعات کے مطابق حافظ عاطف نواز قاری مہتاب نظامی اور اس کے ساتھی کی بازیابی کے فوری بعد ملزمان کی عدالت پیشی سے پہلے پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا تھا مصدقہ ذرائع کے مطابق ملزم حافظ عاطف نواز نے پاکستان پہنچنے کے بعد ایتھنز میں پاکستان کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیت سے ٹیلی فون پہ گفتگو کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بلا وجہ اس مقدمہ میں ملوث کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ حافظ عاطف قاری مہتاب نظامی کی رہائی کے لیے ہونے والی کوششوں میں پیش پیش رہا اور جس وقت قاری مہتاب کی رہائی کے لیے اجلاس منعقد ہورہے تھے تو عین اسی وقت اغواء کاروں کا فون آجاتا تھا جس پہ لوگ یہ سوچنے پہ مجبور ہو جاتے رہے کہ کوئی نہ کوئی شریک جرم شخص ان کی میٹنگ میں موجود ہے انہیں باقاعدگی سے با خبر رکھ رہا ہے ، واضح رہے حافظ عاطف نواز امیر مہریہ نصیریہ ٹرسٹ کے اغواء کی واردات میں ملوث ہونے کی خبر سے کمیونٹی ذمہ داران میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz