کراچی میں پی آئی اے ملازمین نے مطالبات تسلیم ہونے کے بعد احتجاج ختم کر کے معمول کے مطابق کام شروع کردیا ہے۔کراچی سے اندرون اور بیرون ملک پروازیں شروع ہوگئی ہیں.
جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور رحمان ملک کے کامیاب مذاکرات اورایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے مستعفی ہونے کے بعد ملک کے تمام اير پورٹس پر اسٹاف نے کام شروع کردیا ہے ۔کراچی سے اسلام آباد کے ليے پہلی پرواز پی کے300 روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز کوئٹہ کے ليے پی کے363 ، لاہور سے اسلام آباد کے ليے پی کے 385 اور لاہور سے ہی لندن کیلئے بین الاقوامی پرواز پی کے711 روانہ ہوگئی ۔فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد ملک کے تمام ائر پورٹس پر پروازوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت شروع ہو گئی ہے ائرپورٹ حکام کے مطابق آج لاہور سے پی کے203 دبئی،پی کے 757لندن،پی کے 207دہلی کیلئے روانہ ہو گی جب کہ اندرون ملک پروازپی کے356اسلام آباد،پی کے 288پشاوراورپی کے329کوئٹہ جائے گی گذشتہ رات اضافی سیکورٹی ہٹاکر معمول کی سیکیورٹی تعینات کردی گئی تھی ۔ ملتان میں بھی پروازیں بحال ہو چکی ہیں اورکراچی سے ملتان آنے والی فلائٹ پی کے 732 ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،، جبکہ پی کے 331 ملتان سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئی ۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تاہم مسافروں کو کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔