عوامی انقلاب روکنے کیلئے عناصر سرگرم ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

عوامی انقلاب روکنے کیلئے عناصر سرگرم ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کے رہنما گل فراز خان خٹک کا کہنا ہے کہ ملک میں عوامی انقلاب کی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سید بادشاہ کا قتل ایم کیو ایم کو خوف زدہ کی کوشش ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ عوامی انقلاب روکنے کیلئے سازشی عناصر سرگرم ہیں۔ اور تمام لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہ خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ سید بادشاہ کا قتل ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مذہبی جنونیت کے خلاف ہے اور شہر میں دو دنوں سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو مذہبی انتہا پسندی کیخلاف سرگرم ہے۔ عوام قومی سلامتی کو غیر مستحکم اور آپس میں لڑانے کی سازش کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ تمام بیگناہوں کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz