رحمان ملک معمالات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں: شاہی سید

رحمان ملک معمالات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں: شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ مخصوص ڈکٹیشن پر کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
کراچی میں ایک بیان میں شاہی سید نے کہا کہ کراچی کی بدامنی کے خاتمے کیلئے سیاسی مصلحت ناسور بن چکی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کے چپ کے روزے کے بعد پولیس خاموش تماشائی بن چکی ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن اور وزیرستان سے زیادہ شہری کراچی میں قتل ہوچکے ہیں۔ لیکن وفاقی وزیر داخلہ صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔ شاہی سید نے کہا کہ حکومت اب تک بشیر جان حملہ کیس کے سرپرستوں اور ماسٹر مائنڈ کے مقاصد کو عوام کے سامنے نہیں لائی، اور نہ ہی عوامی نیشنل پارٹی کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz