شمالی وزیر ستان :اتحادی فوج کی گولہ باری ،7جاں بحق

میران شاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں اتحادی افواج کی گولہ باری کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ تیرہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب ٹی پی مداخیل گائوں میں اتحادی افواج نے متعدد مارٹر گولے فائر کیے۔ جسکے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو تحصیل میر علی کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید خدشے کا امکان ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz