ایتھنز: اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف ایتھنز میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ یونانی پارلیمنٹ کے باہر کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تصویریں اٹھارکھی تھیں۔ شرکاء اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لیبرمین کے دورے کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ بعد میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اور ان کے یونانی ہم منصب نے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا۔