Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ورلڈکپ کا گیارہواں میچ برابر ہو گیا، انگلینڈ نے بھارت کے 338 کے جواب میں مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز ہی بنائے۔ بینگلور میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سہواگ کے پینتیس رنز پر آؤٹ ہو جانے کے بعد ریکارڈ ہولڈر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور اپنی ون ڈے کی سنچریوں کی ریکارڈ تعداد کو سینتالیس کر لیا۔ ورلڈ کپ میں ٹنڈولکر کی یہ پانچویں سنچری ہے اس لحاظ سے بھی ماسٹر بلاسٹر نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔ وہ ایک سو بیس رنز کی شاندار اور یادگار اننگز کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ یووراج سنگھ اٹھاون اور گوتم گھمبیر نے اکاون رنز کا اضافہ کیا۔ انگلینڈ کے ٹم بریسنن پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے بلے بازوں نے بھی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کی کوشش کی لیکن انگلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب پیٹرسن دسویں اوور میں اکتیس رنز بنا کر مناف پٹیل کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اینڈریو سٹراس نے ایک چھکے اور اٹھارہ چوکوں کی مدد سے 158 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ظہیر خان نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ این بیل کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی کھلائی جم کر نہ کھیل سکا اور انگلینڈ نے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پچاس اوورز میں 338 رنز اسکور کئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
تریپولی: لیبیا میں صدر معمر قذافی کے خلاف احتجاج میں روز بہ روز شدت آ رہی ہے۔ مظاہرین دارالحکومت طرابلس کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حکومت نے دارالحکومت میں مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنا کا حکم دے دیا۔ یورپی یونین نے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نتائج سے خبر دار کیا ہے۔ مختلف ممالک نے لیبیا میں اپنے سفارتخانے بند کر دیئے ہیں۔ غیرملکیوں کے انخلاء میں بھی تیزی آگئی ہے۔ مظاہروں کے دوران لوٹ مار جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی ہے۔ لاکھوں افراد دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک لاکھ افراد لیبیا سے نقل مکانی کر گئے۔ ان میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا کہنا ہے بحران سے خانہ جنگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آشٹن نے صدر قذافی کو نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکی جانی چاہیے۔ روس نے بھی مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے لیبین ہم منصب موسی سے کہا ہے عام شہریوں پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ ادھر اپوزیشن طاقتوں نے مشرقی علاقوں میں عبوری حکومت قائم کردی۔ اقوام متحدہ میں لیبیا کے سفارتخانے نے عبوری حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ لیبیا کے سابق وزیر انصاف مصطفی محمد عبدالجلیل نے میڈیا کو بتایا کہ عبوری حکومت کا پہلا اجلاس بن غازی میں ہوا۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
لاڑکانہ: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی نیا سیاسی گروپ نہیں بنا رہے مناسب وقت پر صدر سے ملاقات ہوگی۔ سکھر بائی پاس پر میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو پاکستان عالمی سطح پر ترقی یافتہ ہوتا۔ امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب پاکستانیوں کو قتل کرنا یا دھمکیاں دینا نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ہوگی اور کشکول توڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست سے کالی بھیڑوں کو نکال کر صاف ہاتھ والوں کو ملک کی باگ ڈور دینی چاہیے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہو یا کوئی اور اپوزیشن جماعت مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ انکی سیاسی مجبوری ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بے اختیار وزراء کی علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ نوازشریف کی خاطر تیسری بار وزیراعظم نہ بننے کی شرط ختم کی۔ مسلم لیگ ن ساتھ ہو یا نہ ہو، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کو کسی طور بھی ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا، اسکا فیصلہ پنجاب والے کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گیس کی تقسیم کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے سے خود روکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو معلوم ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ سپلائی اور ڈیمانڈ کے فرق کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر شاہ محمود، حکومت، فوج اور پوری قوم کا موقف یکساں ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے اور قومی سالمیت پر سمجھوتے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ امریکا کو بتادیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اسٹریٹیجک تعلقات یرغمال نہیں بننے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے منتظر ہیں۔ بابر اعوان کا لہجہ پنجاب کے حوالے سے تھوڑا نہیں خاصا سخت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا صدر زرداری سے صرف وزارت کے قلمدان پر اختلاف تھا۔ انکا مستقبل پیپلز پارٹی سے وابستگی میں ہی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ قائداعظم کالونی میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود قائداعظم کالونی میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن عمران کو اغوا و تشدد کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا گیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی ایک موبائل قائداعظم کالونی پہنچی تو ملزمان نے موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل موقع پر جاں بحق اور ہیڈ کانسٹیبل ظاہرشاہ زخمی ہوگیا، جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے قائداعظم کالونی میں سرچ آپریشن کرکے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
گلستان جوہر کےعلاقے بختاور گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مظفر جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
نا معلوم انتہا پسندوں نے کر یتی کی مسجد کے بیر رونی دروازے کو نذر آتش اور خنز یر کے سر پھینک کر جذبات مشتعل کت دیے
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
حکومت مخالف مظا ہروں میں شر پسندانہ کا روائیوں میں ملوث نو افراد گر فتار
یونانی جزائر ہما ری تاریخ ہیں برائے فروخت نہیں یورپی یونین جلد کوئی فیصلہ کرے ۔پاپاندریو
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
کولمبو: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے فیورٹ سری لنکا کو گیارہ رنز سے مات دے دی۔سری لنکن ٹیم مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں پر دو چھاسٹھ رنز تک محدود رہی۔چمارا سلوا ستاون جبکہ سنگاکارا انچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ آفریدی نے چار اور شعیب اختر نے دو بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔اس سے قبل ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے دو سو اٹہتررنز کا ہدف دے دیا۔کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا ۔احمد شہزاد تیرہ رنز پر جبکہ محمد حفیظ بتیس رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔ کامران اکمل انتالیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔یونس خان نے مصباالحق نے شاندار بیٹنگ کی۔ یونس خان باہتر رنز بنا کر ہیراتھ کا نشانہ بنے۔عمر اکمل دس رنز بنا سکے جبکہ آفریدی نے سولہ رنز بنائے۔مصباح الحق تیراسی رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستتررنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اورپریرانے دودوجبکہ میتھیوس اورمرلی دھرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
پیپلزپارٹی نے لوٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں لوٹوں کاراج نہیں چلنے دیں گے ۔
پیپلزپارٹی نے لوٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں لوٹوں کاراج نہیں چلنے دیں گے ۔ پیپلزپارٹی نے یونیفیکشن بلا ک کے خلاف شاہدرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر مسلم لیگ (ن) اور یونیفکیشن بلاک کے خلاف نعرے بازی کی۔ بابر اعوان کا اسلام آباد سے شاہدرہ چوک میں پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ بابر اعو ان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، وہ یہ دیکھنے آئے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو نکالنے کے بعد صوبے میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگی ہیں۔ بابر اعوان کاکہناتھاکہ نوازشریف جانتے ہیں کہ مارچ دو ہزار بارہ میں سینٹ کا انتخاب پیپلزپارٹی جیتے گی اس لئے وہ جلدی میں ہیں، پیپلزپارٹی کااعلان ہے کہ شارٹ ٹرم ہوگی نہ ہی مڈ ٹرم کی بات چلے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
اپنے بیان میں رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ عوام کرپٹ لٹیروں کے ساتھ نہں بلکہ انکے ساتھ ہیں جنہوں نے لانگ مارچ کیا اور عدلیہ کو بحال کر ایا پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو شدید تنقد کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعوان کا ایجنڈا منفی سیاست ہے ،وہ پہلے قوم کو بنک آف پنجاب کے لوٹے ہوئے پسےن کاحساب دیں۔ اپنے با ن مں رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ عوام کرپٹ لٹرےوں کے ساتھ نہں بلکہ انکے ساتھ ہں جنہوں نے لانگ مارچ کام اور عدلہا کو بحال کر ایا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ جب قوم عدلہل کی بحالی کے لئے جدوجہد کررہی تھی تو اس وقت بابر اعوان اورانکے دوست ڈوگر کے کاسہ لسا تھے ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بابر اعوان کی منفی ساوست نہں چلے گی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت سے الگ کرنے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام جمہوری قوتیں اکٹھا ہو جائیں، سیاسی جماعتیں مفاد بالائے طاق رکھ کر ملک کے بارے میں سوچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دس نکات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں، افسوس ہے کہ دس نکات پر پیش رفت نہ ہونے کی بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، بہتر ہوتا کہ آج ہم نیشنل ایجنڈے پر بات کر رہے ہوتے۔ رضا ربانی نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ملک میں زبردست بحران تھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے قومی مفاہمتی پالیسی اپنائی۔ مفاہمت کی وجہ سے اٹھارہویں اور انیس ویں ترمیم منظور کی گئی،این ایف سی بھی باہمی رضامندی سے دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں تمام قوتیں قومی یکجہتی کے لئے کام کریں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
نواز شریف نے پریس کانفرنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو الگ کرنے پر مجبور ہوگئے تھے،بڑے بڑے وار ہوئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا ۔ ۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ سے الگ کردیا ہے جس کے بعد پنجاب میں نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے وار کیے گئے لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا لیکن اب وہ پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ۔مانتے ہیں ہمارے پاس حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں۔ مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے۔ ۔ ۔سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے ،کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یونیفیکیشن بلاک سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پرویز مشرف کو کٹہرے میں لایا جائے گاسپریم کورٹ کرپشن کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو شکست دیدی
میرپور: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو ستائیس رنز سے شکست دے دی۔ میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تمیم اقبال اور امرل قیس نے اننگز کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش کو پہلی وکٹ کا نقصان ترپن رنز کے مجموعے پر امرل قیس کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔قیس بارہ رنز بنا کر اسٹیمپ آؤٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین جنید صدیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور تین رنز بناکر رن آؤٹ ہو گئے۔جس کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو پانچ رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ مشفیق الرحمان چھتیس، شکیب الحسن سولہ، رقیب الحسن اڑتیس، محمد اشرفل ایک، نعیم اسلام انتیس، شفیع الاسلام دو اور عبدالرزاق گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر تمیم اقبال چوالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے بوتھا نے تین، ڈوک ریل اور جوہنسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دو سو چھ رنز کے ہدف کے تعاب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پینتالیسویں اوور میں ایک سو اٹھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیل او برین اڑتیس اور کیون او برین سینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے چار، شکیب الحسن اور محمد اشرفل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ پاکستان میں دوہزارپانچ سوسترغیرملکیوں کوسفارتی استثنی حاصل ہے، امریکہ واحد ملک ہے جس کے لاہورقونصلیٹ میں کام کرنے والے افراد کوبھی استثنی حاصل ہے ۔ حنا ربانی کھر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ آٹھ سواکیاون امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں استثنی حاصل ہے ۔ امریکہ کے لاہورقونصلیٹ میں تیس سفارتی جبکہ ایک اہلکارغیرسفارتی عہدے پرکام کررہا ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کل اٹھہترممالک کے دوہزارپانچ سوسترسفارتکاروں کواستثنی حاصل ہے جن میں سے ایک ہزارایک سوانیس سفارتی جبکہ پانچ سواکیاون افراد غیرسفارتی عہدوں پرکام کررہے ہیں۔ ایک سوستربرطانوی، ایک سواڑسٹھ سعودی اورایک سوسترہ بھارتی، روس کے اٹھانوے، چین کے ستاسی، ایران کے چونسٹھ، افغانستان اورفرانس کے ساٹھ، جرمنی کے چھپن اوردیگرتمام ممالک کے سفارتی استثنی کے حامل افراد کی تعداد پچاس سے بھی کم ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
سپریم کورٹ نے لاپتہ قیدیوں کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ خالد بشیر کیخلاف 11 رہا ہونے والے قیدیوں کو ایجنسیوں کی تحویل میں دینے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے آج ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ اگر فریقین چاہیں تو ماتحت عدالت میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ماتحت عدالت میں چالان پیش ہو چکا ہے اور وہ مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
برطانیہ کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے حکم دے دیا، جولین کی والدہ نے فیصلے کو سیاسی اور قانونی زیادتی قرار دیا ہے۔
جولین آسانج پر اگست 2010 میں سویڈن میں دو خواتین سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا، تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں بری کر دیا گیا۔ گزشتہ دسمبر میں امریکی سفارتی دستاویزات جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر اس مقدمے نے سر اٹھایا اور سویڈن نے برطانیہ میں موجود آسانج کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے برطانوی عدالت نے جولین کو سویڈن کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔ جولین کے وکیل کا جیفری رابرٹ سن کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ادھر جولین کی والدہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جولین کے ساتھ سیاسی اور قانونی زیادتی ہوئی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 222رنز سکور کیے،جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا،ڈی ویلیئر نے شاندار سنچری سکور کی . .
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز 7وکٹوں سے شکست دیدی۔نئی دہلی کے تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے کھیل کا آغاز کیا تو صرف 2 سکور پر ہی اسے اپنی پہلی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا۔بعد میں آنے والے کھلاڑی براوو نے سمتھ کے ساتھ مل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سکور کو 113 تک پہنچا دیا۔براوو73سکور بنا کر بوتھا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین کو لوٹ گئے۔اگلے ہی اوور میں سمتھ بھی 36 سکور بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی تمام ٹیم 47.3اوورز میں 222رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل ڈیبیو کر نے والے پاکستانی نژاد عمران طاہر نے انتہائی عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز کے عوض ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 42.5اوورز میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیویلیئر نے 107رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
ورلڈکپ کے ساتویں روز جمعے کو دو میچز کھیلیں جائیں گے، روایتی حریف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ میزبان بنگلہ دیش کا آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ ناگپور میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔ ورلڈکپ کے گروپ بی میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہوگا۔ ورلڈکپ کا میزبان ملک بنگلہ دیش میر پور میں آئرلینڈ کیخلاف مد مقابل ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
اسلام آباد…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور قومی ایجنڈے پر گفتگو کی ۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جا ری ہو نے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کومذاکرات سے قومی ایجنڈے کوآگے بڑھاناچاہیے، موجودہ حالات میں مفاہمت کی سیاست کے سوا کوئی راستہ نہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے انکی تجاویزکاخیر مقدم کرتے ہیں۔ مفاہمانہ پالیسی سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کوبھی بلایا گیا۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملاقات میں10نکاتی ایجنڈے پرمذاکرات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔گفتگو میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت پر کل ن لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی پر غور کیا جا ئے گا ۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پارٹی سے الگ کیا گیا، وہ انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی پر خوش آمدید کہیں گے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گلگت بلتستان سے آئے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے پاکستان کو مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے غداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا عوامی مفاد کے لئے ضروری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) پر شب خون مارنے والوں کو بھی ان کے کئے کی سزا ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرزرادری نے ڈوگرکورٹ کے ذریعے پہلے ہمیں نااہل کرایا اورپھر پنجاب میں گورنر راج لگا دیا، صدرزرداری کے ہاتھوں زخم کھا کر بھی تین سال تک صبر سے کام لیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
سپریم کورٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے چار ججوں کے نام مسترد کئے جانے کی تفصیلی وجوہات طلب کر لیں۔ جبکہ اٹارنی جنرل نے کیس کی پیروی سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے چار ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دئے جانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا چار رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کیس کی پیروی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا رکن ہونے کے باعث کیس میں فریق ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انیسویں ترمیم کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو جج کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کی وجوہات تحریری طور پر بتانا ہوتی ہیں۔ وجوہات 14 روز کے دوران بتانا لازمی ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ چار ججوں کے نام مسترد کئے جانے کی وجوہات جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کو موصول ہو چکی ہیں۔ اس پر عدالت نے وجوہات کی تفصیل آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
ایتھنز(مہر دانش بشیر،ملک عدنان پہلوان،ڈاکٹرتنویراحمدسنی)ایتھنز کی فضائیں دردوسلام کے نذرانوں سے گونج اٹھی عاشقان رسولۖ کاجشن عیدمیلادالنبیۖ کاجلوس تمام جماعتوں کے اتحاد سے نکالاگیا۔امسال مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر انتظام جشن عیدمیلاد النبیۖ کے سلسلہ میں تمام مذہبی ،دینی ،سماجی اورسیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے تعاون سے مشترکہ جلوس نکالا گیا۔جلوس کے شرکا نے سبزپرچم،بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پراللہ اوررسولۖ کے اسمائے مبارکہ تھے ۔جلوس میں تمام تنظیمات کے ہزاروں کارکنان شریک تھے جودردوسلام کے نذرانوں اورنعروں کے ساتھ جلوس کورونق بخشتے رہے۔ایتھنز کے بلدیہ کے دفتر کے سامنے واقع پلاتیہ کوجیاسے شروع ہونے والے جلوس نے ایتھنز کی مرکزی شاہراہ سے سی تغما سکوائر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اختتام کیا جہاں پرپاکستانی معزز شخصیات اورمختلف مذہبی تنظیمات کے سرکردہ افراد نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی ۔پارلیمنٹ سکوائر پرختم ہونے والے جلوس کے اختتام پرتلاوت قرآن پاک کی گئی جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پیش کی گی اوریونانی زبان میں مختصر خطاب کیاگیا جس میں عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔بعد ازاں دردوسلام پیش کیاگیااوردعاکی گئی جس میں ملک وقوم ملت اسلامیہ اورحاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔جلوس کے اختتام پرتمام شرکاپرامن طورپر اپنے گھروں کوروانہ ہوگے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام شاندار انداز میں سالگرہ منائی گئی ساٹھ پونڈ وزنی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا اورمحفل سماع منعقد کی گئی۔مرکز منہاج القرآن یونان ریندی میں تحریک منہاج القرآن یونان کی مرکزی باڈی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرپاکستانی برادری کی معزز شخصیات کومدعوکیاگیا تھا۔سالگرہ کی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پیش کی گئی سالگرہ کے حوالے سے امیر تحریک منہاج القرآن علامہ شہباز احمد صدیقی،الحاج شفیق اعوان اورتحریک منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے مختصر خطاب بھی کیے۔سالگرہ کاکیک کاٹنے سے قبل مقامی فنکار استاد باقر چغتائی اورعاصم عرف پپونے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محفل سماع پیش کی جس پر حاضرین نے خوب دھمالیں ڈالی اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے اپنی عقیدت کابھرپور اظہار کیا۔محفل سماع کے بعد دردوسلام کی صداؤں کے ساتھ شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا جس میں مختلف شخصیات کوگروپوں کی شکل میں مدعوکیاگیا اورانھوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں حصہ لیا۔سالگرہ کے موقع پرخصوصی دعائیں کی گئی اوربعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف طعام سے کی گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
ایتھنز(مہر دانش بشیر)جامع مسجد کیپسلی مرکز منہاج القرآن میں جشن عیدمیلاد النبی اورشیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی مشترکہ محفل منعقد کی گئی۔اس خصوصی محفل کاآغاز بعدازنماز عصر کیاگیا جس میں تلاوت قرآن مجید کے بعد منہاج نعت کونسل کیپسلی کے نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت رسولۖ پیش کیا ۔اس خصوصی محفل کی نقابت کے فرائض تیمور عابد اورتیمور طارق نے سرانجام دیے جبکہ اس محفل کی سرپرستی قاری محمداکرم زاہد نے کی۔محفل میلاد وسالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کی تمام ایگزیکٹو باڈی کے علاہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی معززین اورحاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔محفل میلاد سے خصوصی خطاب امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی نے کیاجنھوں نے مختلف تاریخی اوردینی حوالہ جات سے سیرت مصطفیۖ پرروشنی ڈالی۔بعدازنماز مغرب پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیاجس میں تمام احباب نے حصہ لیااورتحریک منہاج القرآن کے کارکنان کوبانی تحریک کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔دردوسلام کے نذرانے اورخصوصی دعاکے بعد یہ محفل اپنے اختتام کوپہنچی ۔پروگرام کے شرکا کی تواضع بریانی اورکھیر سے کی گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
تھیوا(پ،ر)آقاکامیلاد ہوتارہاہے ہوتارہے گا یونان میں عیدمیلادالنبیۖ کے پررونق اورعظیم الشان موقع پردعوت اسلامی یونان کے زیر اہتمام یونان کے شہر تھیوا میں پہلی مرتبہ عیدمیلادالنبیۖ کاجلوس نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں محبان رسولۖ نے شرکت کرکے حضور اکرمۖ سے اپنی عقیدت کااظہار کیا۔عیدمیلاد النبیۖ کے موقع پردعوت اسلامی تھیوا نے اس جلوس کااہتمام کیاجوشہر کے پاراپولی چوک سے شروع ہوااورباکاشیڈپراختتام پذیر ہوا۔دوران جلوس شرکادردوسلام،نعرے اورآمد رسولۖمرحبامرحباکے نذرانے پیش کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں رہے۔تھیوا میں نکالے جانے والے اس جلوس میں تھیوا کے علاوہ ایتھنز اوراردگرد کے علاقہ جات سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنھوں نے جلوس کی رونق کودوبالاکردیا۔جلوس کے اختتامی مقام پرتلاوت قرآن پاک سے محفل کاآغاز کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ کے نذرانے پیش کیے گے جس کے بعد دعوت اسلامی یونان کے مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کیے جس میں میلاد مصطفیۖ اورسیرت نبویۖ کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی۔عیدمیلادالنبیۖ کے جلوس اورمحفل کااختتام دردوسلام اوردعاسے کیاگیا جس میں ملک وقوم اورحاضرین کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔جلوس کے شرکا کومیلاد مصطفیۖ کے موقع پرلنگر بھی تقسیم کیاگیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
عزاخانہ ٔ گلزار زینب پیریا میں محفل ِ جشن ِ میلاد النبی ۖ کاشاندار انعقاد:
ہفتہ کے روز عزاخانہ ٔ گلزار زینب پیریا میں ایک عظیم الشان جشن ظہور صادقینۖ کا انعقاد کیاگیا،محفل کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام ِپاک اور دعائے ظہور سے ہوا ،فرائض ِنظامت حسب دستورمیسر عباس طور نے انجام دیئے، محفل میں سیرت نبوی ۖ کے مختلف پہلوئوں اور نکات پر خطابت کے دوران ثناء خوانوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حضور ختمی مرتبت ۖ تمام انسانیت اور عالم اسلام کیلئے ہدایت کا مرکز و محور ہیںاور ہم سیرت ِ محمد ۖ و آل محمد ۖ کی پیروی کرکے ہی اپنی دنیا اور آخرت کوسنوار سکتے ہیں،اور روزِ محشر خدا وند ِ باری تعالی ٰ کی بارگاہ میں سرخ روح ہو سکتے ہیں ،محفل میں مقامی مدح خوان ِ محمد ۖ و آل محمد ۖ علی ذیشان ، حاجی غلام شبیر، سید ہادی شاہ ، میسر عباس طور اور سید قمر عباس رضوی نے شانِ محمد ۖ و آل محمد ۖ بیان فرمائی اور اپنے مخصوص انداز میں فضائل و قصائد پڑھ کر حدیۂ تہنیت پیش کیا، محفل میں عاشقانِ آل محمدۖ کی کثیر تعداد ایتھنز اور اُس کے نواحی علاقوں سے نذرانہ ِعقیدت پیش کرنے کیلئے آئی ہوئی تھی، جشن ظہور صادقینۖ ِ کی مناسبت سے عزاخانہ ٔ گلزار زینب کو ہمیشہ کی طرح برقی وقمقموں سے سجایا گیا تھا،پروگرام کے آخرمیں شرکاء میں شیرنیِ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیںاور اسلام کی سربلندی
وظہور امام زمانہ کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے روز ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
انگلش کپتان سٹراس نے 88 رنز بنائے جبکہ ٹراٹ نے 66 رنز اسکور کیے۔ انگلش ٹیم نے 48.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا۔ اس سے قبل ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مضبوط حریف انگلینڈ کو پچاس اوورز میں 293 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ڈچ اوپنرز زیادہ جم کر نہیں کھیل سکے جبکہ کوپر نے سینتالیس رنز اسکور کیے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے آر این ٹین نے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگلش ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ کپتان بورن نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ گروتھ نے اٹھائیس رنز اسکور کیے۔ ورلڈکپ کے گروپ بی میں انگلینڈ اور ہالینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ انگلش ٹیم میں کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہونے والے اسپنر گریم سووان اور روی بھوپارا کی واپسی ہوئی اور انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ فاسٹ باولر براڈ نے بھی دو وکٹیں لیں۔ آخری بار دونوں ٹیموں کا مقابلہ دو ہزار نو کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہوا، جہاں ڈچ ٹیم نے چار وکٹ سے فتح حاصل کر کے اپ سیٹ کیا تھا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچ ہوئے جو انگلینڈ نے جیتے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ انہوں نے ایسا کیا کیا ہے کہ انہیں فاروق لغاری سے ملایا جا رہا ہے اور کٹہرے میں کھڑ ا کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا اور وہ جانتے ہیں کہ کس نے کیا، لیکن کسی کا نام نہیں لیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں تا کہ غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے کہ مجھے فاروق لغاری سے ملایا اور کٹہرے میں کھڑ ا کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ فاروق لغاری نے حکومت برخاست کی تو تب بھی مجھے وزارت کی پیشکش تھی۔ میں اس وقت بھی اپنی لیڈر بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سب دیکھ اور سمجھ رہا ہوں۔ یہ بھی کہا گیا کہ میں لیڈر شپ ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لیڈر شپ ہتھیائی نہیں، محنت سےحاصل کی جاتی ہے۔ مجھ پر کسی کے اشاروں پر چلنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ مشرف دور میں شوکت عزیز اور دو ہزار دو کے انتخابات کے بعد راؤ سکندر اقبال مرحوم نے وفاداری تبدیل کرنے کو کہا۔ میں تب بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روات پر قائم رہا۔ اشاروں پر چلنا ہوتا تو تب جب اسٹیبلشمنٹ سرگرم تھی ان کے پیچھے لگتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگاؤں گا نہ کسی کا نام لوں گا، کیونکہ میری آنکھ میں شرم ہے۔ آج کہا جا رہا ہے کہ میں پاک امریکہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، جبکہ کیری لوگر بل کے موقع پر مجھے امریکہ کا چمچہ کہا گیا۔ میں تب بھی صحیح تھا اور آج بھی صحیح ہوں۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر جو میرا مؤقف تھا آج حکومت کا بھی وہی مؤقف ہے۔ ریمنڈ کے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا اور میں جانتا ہوں کہ کس نے کیا۔ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت میں سب کو بولنے کا حق ہے۔ صدر اور وزیر اعظم کیساتھ احترام کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس فروری کو گڑھی خدا بخش جاؤں گا اور بے نظیر بھٹو سے دل کی باتیں کروں گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ریمنڈ ڈیوس کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں جبکہ پیشی کے دوران دیگر سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
فاضل عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرلی اور ریمنڈ ڈیوس کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دیدیا ۔ کیس کی سماعت25فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 21, 2011
مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200سے بڑھ گئی ،اپوزیشن نے بن غازی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،معمر قذافی کے اقتدار کو خطرہ لیبیا میں حکومت مکالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو زائد ہو گئی ہے جس کے بعد رہنما ءکرنل قذافی کا 40 سالہ اقتدارڈگمگانے لگا ہے۔ مصری صدر حسنی مبارک کے بعد لیبیا کے رہنما معمرقذافی کا طویل اقتدار بھی خاتمے کی طرف بڑھتا نظرآرہا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بن غازی سے شروع ہونے والی کرنل قذافی کے خلاف تحریک پورے ملک میں پھیل گئی ہے اور اپوزیشن نے بن غازی کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ ادھرمعمرقذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام نے مظاہروں کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب میں کہا کہ عالمی میڈیا لیبیا کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مطاہرین نے بن گازی سمیت کئی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق لیبیا میں مظاہروں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کرنل قذافی کے بیٹے نے ان خبروں کو غلط قراردیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 21, 2011
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کو مزید سینے سے نہیں لگا سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران سے اتحاد کرکے حکومت بنانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔لاہور میں گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کارکنوں سے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ڈکٹیٹر کا ہاتھ مضبوط کرنے والوں کیلئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے جب بھی سیاسی نظام میں مداخلت کی ملک اور عوام کو برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پرویز مشرف حکمران ہوتے تو ریمنڈ ڈیوس باہر جا چکا ہوتا۔ نواز شریف کی کارکنوں سے ملاقات پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مزید ساتھ نہیں رکھا جا سکتا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ کے بیان کا پنجاب میں ردعمل نہیں ہوگا۔ پنجاب نہ ہی نو گو ایریا ہے اورنہ ہی ہم سندھ اور کراچی کو نو گو ایریا سمجھتے ہیں تاہم پارٹی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔خواجہ سعد رفیق نے یونیفیکیشن گروپ کا نواز لیگ سے تعلق جوڑنے کی بات کو رد کیا لیکن اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ فارورڈ بلاک کے ارکان کو پچیس فروری کے اہم اجلاس میں کیوں مدعو کیا گیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چوہدری برادران سے ملکر حکومت نہ بنانے کی بات ضرور کی ہے لیکن لعنت بھیجنے کا لفظ استعمال نہیں کیا، اس سے پہلے نواز شریف کے پی آر او نے یہ بیان زور دے کر جاری کرایا تھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 21, 2011
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے ،جواب میں زمبابے کی تمام ٹیم 46.2اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی ورلڈکپ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے زمبابوے کو91 رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلیا نے زمبابوے کو جیتنے کیلئے 263رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کے شہر احمد آباد کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.آسٹریلیا نے مقررہ 50اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 263 رنز سکور کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن 92 گیندوں پر 79 سکور بنا کر نمایا ں رہے۔وہ کریمر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین کو واپس لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی مائیکل کلارک رہے ۔انہوں نے 55 گیندوں پر 58 رنز سکور کیے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے۔ جواب میں زمبابوے کی تمام ٹیم 46.2۔اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے کریمر 37 اورولیم 28 رنز بنا کر نمایا ں رہے جبکہ کوئی دوسرا کھلاڑا قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے 4 جبکہ ٹیٹ نے دو کھلآڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔آسٹریلوی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین، کولم فرگوسن اور فاسٹ باؤلر ڈگ بولنجر شامل نہیںتھے۔ ادھر زمبابوین ٹیم بھی پہلے میچ کے لئے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔ آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک ستائیس ون ڈے کھیلے گئے جس میں پچیس آسٹریلیا اور ایک زمبابوے نے جیتا۔ ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 21, 2011
ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدردین کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 بسوں اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اورچھتیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی سے پشاور جانےو الی بس شاہ صدر دین کے مقام پر انڈس ہائی وے پر سامنے آنےو الے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران تیز رفتاری کے نتیجے میں ایک دوسری بس بھی دونوں گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھتیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شاہ صدر منتقل کردیا جہاں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 21, 2011
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے ایک بار پھر ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کا معاملہ قانون اور انصاف کے مطابق حل ہو گا۔ ہیلری کلنٹن کی طرف سے وزیر اعظم کو کیے جانے والے فون میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے سفارتی استثنیٰ دینے اور ریمنڈ کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدلیہ کے پاس زیر سماعت ہے۔ عدالتیں قانون اور انصاف کے مطابق جو بھی فیصلہ کریں گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 20, 2011
کراچی: ٹی وی آرٹسٹ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ میڈیا راحت فتح علی خان کے معاملے کو مزید نہ اچھالے۔ ایسا نہ ہو کہ آرٹسٹ دلبرداشتہ ہوجائے اور ہمیں ایک اچھی آواز سے محروم ہونا پڑے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اگر راحت سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو پاکستانی میڈیا، حکومت اور عوام انھیں معاف کردے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے۔ راحت کو ملنے والی رقم آخر کار بھارتی کمپنی نے ہی دی تھی۔ پاکستانیوں کو بتایا جائے ان کمپنیوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ کیا بھارتی کمپنیاں اپنے قوانین سے لاعلم تھیں ؟ انھوں نے کہا کہ فنکاروں کے معاملے پر پاکستان کو بھارت سے معاملات طے کرنا ہوں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 20, 2011
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی وزرا کے مستقبل کا اعلان کیا جائے گا۔
وہ فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے ریمنڈ کیس کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر پنجاب حکومت نے قانون اور آءین کے مطابق موقف اختیار کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 20, 2011
سری لنکا نے پہلے کھیلتے یوئے مقررہ پچاس اوورز میں 322رنز سکور کیے،جواب میں کینیڈا کی ٹیم 35.5 اوورز میں 122رنزا پر آئوٹ ہو گئی،سری لنکا کے ماہیلا جے وردھنے 100رنز بنا کر نمایاں رہے. . ورلڈکپ کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے کینیڈا کو 210رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا کے شہر ہمبنتوتا کے مہیندا راج پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر تین سو بتیس رنز بنائے۔ماہیلا جے وردھنے اور کپتان کمار سنگا کارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان کمار سنگا کارا بانوے رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ ادھر ماہیلا جے وردھنے نے شاندار سنچری بنائی، وہ سو رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ دلشان تلکے رتنے نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ کینیڈا کی طرف سے بیڈوان اور ڈیوی سن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔333رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 35.5اوورز میں 122کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئی۔کینیڈا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور رضوان چیمہ نے بنایا۔انہوں 37 رنز سکور کیے
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 20, 2011
ٹریپولی: لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی، ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ تیونس اور مصر میں عوامی انقلاب کے بعد خطے کے دیگر ممالک میں بھی شخصی اقتدار کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔ لیبیا میں معمر قذافی کے چالیس سالہ اقتدار کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ چھ روز سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی ہے۔ لیبیا کا شہر بن غازی حکومت مخالف مظاہرین کا مرکز بن چکا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے روایتی طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے حامی مظاہرین پر چاقووٴں اور ڈنڈوں سے حملے کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس افراد نہتے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسارہے ہیں۔ اسپتال میں لائی جانے والے لاشوں میں زیادہ تر افراد سر، گردن اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 20, 2011
چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے اصولی اور غیرتمندی کی سیاست سے ناواقف ہیں، اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوسکتاہے تو سندھ سے لاہور تک مارچ کیا جاسکتاہے سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہاہےکہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے اصولی اور غیرتمندی کی سیاست سے ناواقف ہیں، لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوسکتاہے تو سندھ سے لاہور تک مارچ کیا جاسکتاہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں یہ فرق ہے کہ ہم اپنے نظریاتی مخالفین کو بھی ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہے لیکن اسے دھکے مارکر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر غیر جمہوری اور غیر قانونی وار کیا گیا تو سندھ مسلم لیگ ن کا ایک دفتر بھی نہیں رہےگا۔ ذوالفقار مرزا نے کہاکہ لیاری کے حقوق کے لئے ہرسطح پر آواز بلند کریں گے۔لیاری کے نوجوانوں کے لئے باکسنگ اور ہیلتھ کلب بنائیں جائیںگے۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہاکہ بے نظیر بھٹو نے انہیں اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کو بلا کر کہا کہ ناہید خان اور صفدر عباسی سے جان چھڑالو۔ ان کا کہنا تھاکہ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے والے یاد رکھیں کہ اگر ارباب رحیم کو جوتے پڑ سکتے ہیں تو انہین بھی پڑ سکتے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 19, 2011
قانونی حثیت کے تا رکین وطن کو مئی میں سٹکر کی جگہ جدید ترین الیکٹرانک کارڈ جاری کر نے کا فیصلہ
اشا روں پر کام کر نے والے بنگلہ دیشی اور پاکستا نی محنت کشو ں کے درمیان لڑائی بنگلہ دیشیوں کی دھنا ئی
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 19, 2011
اجالا نیوز کے نما ئندہ خصو صی ملک عدنان پہلوان جو کہ گذ شتہ روز اپنے گھر میں روٹیا ں پکا رہے تھے کہ ایک روٹی پر اﷲتعا لی کا مبا رک نام ابھر آیا جس پر روٹی کو اتا ر لیا گیا جس کو بعد ازاں سمندر میں ڈال دیا گیا
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 19, 2011
مصر اور تیونس کے بعد کئی ممالک میں شروع ہونے والا حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ اردن میں بھی جا پہنچا۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں اسلامی تنظیموں کی جانب سے ملک میں سیاسی اور معاشی اصلاحات کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے عرب دنیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اصلاحات کا نفاذ کریں یا اقتدار چھوڑ دیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 19, 2011
وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے.
وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف شیخ افتخار عادل کی جانب سے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں فراڈ اور سنگین نتائیج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا ،،یہ مقدمہ سول جج راولپنڈی یاسر گادھی کی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم وفاقی وزیر قانون کے مسلسل پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی ۔ آج بھی وفاقی وزیر بابر اعوان کے وکیل نے ان کی جانب سے سرکاری مصروفیات کی بنا پر حاضری سے استثنا کی درخواست دی جس کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 19, 2011
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے موجودہ حالات پر پریشان ہیں ان کا کہناتھا کہ دس نکاتی ایجنڈا قومی مفادمیں ہے لیکن حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے کارکنوں کا تنظیمی اجلاس ہوا ماڈل ٹاون میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب میں محمد نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی اورغربت کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا مگرصدرزرداری نے تمام کوششیں ناکام بنادیں . صدرزرداری سے پاکستان کے لئے معاہدہ کیا جو انہوں نے ایک ماہ بعد ہی توڑ دیاان کا کہناتھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلہ پر حق کا ساتھ دے رہے ہیں اورقومی خود مختاری کاتحفظ ہرمفاد پر مقدم ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ آمریت کی باقیات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہ کی جائے جو جمہوریت کی نفی کرےجن لوگوں نے آمریت کے مشکل ترین دور میں پارٹی کا ساتھ دیا وہ بلا شبہ پارٹی کااثاثہ ہیں اور ان کو جائز مقام ہر صورت دیا جائے گا. کارکنوں نے اس موقع پر پر جوش تقاریر کرتے ہوئے قیادت سے مطالبہ کیا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی سے الگ ہوجائے جس پر نوازشریف کا کہناتھا کہ کارکنوں کی امیدوں کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 18, 2011
کراچی: کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کے غیرتدریسی ملازمین کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ مظاہرین نے مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کا حکومتی اعلان مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقل کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ کراچی پریس کلب کے باہر محکمہ تعلیم کے غیرتدریسی ملازمین کا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے رات پریس کلب کے باہر گزاری اور دن بھر دھرنا جاری رکھا۔ دوپہر کے وقت مظاہرین ریلی کی شکل میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی جانب روانہ ہوئے۔ وائی ایم سی گراوٴنڈ کے سامنے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو روک دیا۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔ اس دوران آٹھ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔ مظاہرین پولیس کے تشدد کے بعد واپس پریس کلب پہنچ گئے اور دوبارہ دھرنا دے دیا۔ حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی اور وقار مہدی مذاکرات کیلئے پہنچے اور حکومت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی اور مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے بھی وعدہ کیا تھا۔ جس پر عمل نہیں ہوا۔ اس لیے اب وعدے نہیں مستقلی کا نوٹیفکیشن چاہیے۔ صوبائی وزراء کی ہدایت پر حراست میں لیے گئے افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے اور پریس کلب کے باہر ملازمین کا دھرنا تاحال جاری ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 18, 2011
اسپاٹ فکسنگ تنازعے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں بنگلہ دیش کے فتح اللہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے 49.4 اوورز میں 273 رنز بنا ئے، پاکستانی ٹیم کو جیتنے کیلئے 274 رنز کا تعاقب کر رہی ہے جبکہ اب تک 34 کے سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں۔
ایونٹ کے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کی جگہ مصباح الحق کر رہے ہیں۔ ابتدائی دس اوورز میں انگلش ٹیم کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کپتان اینڈریو سٹراس 5، جوناتھن ٹروٹ 9 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کیون پیٹرسن 66 رنز کیساتھ نمایاں بیتسمین رہے، پاکستان کی جانب سے شعیب اختر، جنید خان اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان، بنگلہ دیش کو جبکہ انگلینڈ، کینیڈا کو شکست دے چکا ہے۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں انیس فروری کو شیر بنگال اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگیں جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ کا پہلا میچ کینیا کیخلاف 23 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے گی۔
Read more »