سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث بدترین سیلاب سے121 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے باعث سری لنکا کی چاول کی فصل کا بڑا حصہ بھی تباہ ہوگیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی اور خوراک کی فراہمی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ صدر مہندا راجا پکسا بھی شدید بارشوں کے باعث سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرسکے۔