نیشنل گیمز: تیراکی میں ریلوے اور آرمی کی تیراکوں نے گولڈ میڈل لے لیے

نیشنل گیمز: تیراکی میں ریلوے اور آرمی کی تیراکوں نے گولڈ میڈل لے لیے
نیشنل گیمز میں تیراکی کے مقابلوں میں ریلوے اور آرمی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیے۔ اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں ہونے والے چار سو میٹر فری سٹائل تیراکی میں ریلوے کی غلام سکینہ نے طلائی، آرمی کی ماہ نور مقصود نے چاندی جبکہ سندھ کی علینہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پچاس میٹر بریسٹ سٹروک تیراکی میں آرمی کی کرن خان نے طلائی، واپڈ ا کی خدیجہ خالد نے سلور اور آرمی کی علیہ مہدی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پچاس میٹر بیک سٹروک میں آرمی کی کرن خان نے گولڈ، ماہ نور مقصود نے سلور جبکہ سندھ کی ردھا مٹھا نے برونز میڈیل حاصل کیا۔ آرمی اور ریلوے کے درمیان کھیلے جانے والا فٹ بال میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz