ایف آئی اے نے نیشنل انشورنس کمپنی بدعنوانی کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیرحبیب اللہ وڑائچ کے بیٹے محسن وڑائچ کی حوالگی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دفترخارجہ کے توسط سے برطانیہ کے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ محسن وڑائچ کے برطانیہ میں موجود اثاثے منجمد کردیئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ کا جواب موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم برطانیہ جائے گی۔ واضح رہے کہ این آئی سی ایل میں مارکیٹ ریٹ زیادہ پرزمین خرید کر قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، اورعدالت نے سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔