Posted by Unknown on Thursday, December 30, 2010
پاکستان سے قابضین کا چھٹکارہ چاہتے ہیں: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ پاکستان کے قیام کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کی غلامی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے قابضین کا چھٹکارہ چاہتے ہیں اور ملک پر صرف سترہ کروڑ عوام کا غلبہ ہونا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم پر ترس آتا ہے کیونکہ ان کی کوئی عذت نہیں ہے۔ نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون توڑنے والوں کا محاسبہ نہ کیا تو یہ ملک مزید تباہی کی طرف جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ غربت، بیروزگاری اور کرپشن سب مارشل لا کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹرز کا ساتھ دینے والے اصل مسلم لیگی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس ملک کی باغ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ بھی دو تہائی اکثریت لیکر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا پی پی پی کے ساتھ تین معاہدے ہوئے جو ردی کی نظر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش بننے کے بعد بھی سبق حاصل نہیں کیا اور اب بلوچستان میں بھی ایسی کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں بنگالیوں کا کلیدی کردار تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر مارشل لا نہ لگتے تو ہم بھی چین اور کوریا کے ہم پلہ ہوتے۔ انہوں نے عوام کو مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 30, 2010
رائے ونڈ محل میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں زیب نہیں دیتیں: پرویز الہی
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایک ہزار کنال کے رائے ونڈ محل میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب برائے فروخت کی تختی وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گلے میں لٹکا رکھی ہے۔ پرویز الٰہی نے ننکانہ صاحب کو ضلع بنانے کا بھرپور کریڈٹ لیا اور پنجاب کے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کے تیر برساتے رہے۔ پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ باریاں لگانے والی جماعتوں نے غریب عوام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ شہباز شریف نے گیارہ وزارتیں خود رکھی ہوئی ہیں۔ پنجاب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور چالیس ارب سستے تندوروں میں جھونک دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سالوں میں سینتیس ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں۔ ریسکیو 1122 قائم کی، پیٹرولنگ پولیس بنائی، میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کی جو اصل انقلاب کا ثبوت ہیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام شریف برادران سے ایسا بدلہ لیں گے کہ یہ واپس لندن بھاگ جائیں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 30, 2010
اسلام آباد: سینیٹ نے انیسویں ترمیم کی حتمی منظوری دے دی سینیٹ نے انیسویں ترمیم کی حتمی منظوری دے دی، ترمیم کے حق میں 80 ووٹ جبکہ مخالف میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ انیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انیسویں ترمیم کی منظوری نئے سال کا تحفہ ہے۔ انہوں نے ایک سال میں دو ترامیم پر پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم روکنے کا حل ایوان نے آج پیش کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوان عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے تو عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے، افواہوں سے حکومتیں نہیں جاتیں لیکن مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ وزیر اعظم کا کنہا تھا کہ ہم نے انتقام کی سیاست کو ختم کر دیا ہے اور اس وقت کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحاتی کمیٹی کو جنوری میں نشان پاکستان دیں گے
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 30, 2010
برازیل: صدر لولا اپنی آخری تقریر کے دوران رو پڑے
برازیل کے مقبول صدر لولا اپنے آبائی علاقے میں آخری تقریر کے دوران رو پڑے، صد لولا کا کہنا تھا کہ اگر وہ ناکام ہو جاتے تو کبھی کوئی غریب آدمی ملک کی قیادت کا خواب نہ دیکھتا۔ برازیل کے صدر لولا دنیا کے ان چند خوش نصیب رہنماؤں میں سے ہیں جو رخصتی کے وقت بھی ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ لولا نے بطور صدر اپنی آخری تقریر میں کہا کہ وہ یہ ثابت کرنے کیلئے دبائو کا شکار تھے کہ ایک سابقہ لوہے کا کام کرنے والا صدارت سنبھال سکتا ہے۔ لولا یکم جنوری کو صدارتی منصب نئے منتخب صدر دلما روسے کے حوالے کریں گے، تقریب دارالحکومت میں واقع سرکاری محل میں ہوگی۔ نئے صدر دلما روسے کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں امریکی کی سیکرٹری آف سٹیٹ ہلیری کلنٹن اور وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز سمیت کئی اہمیت شخصیات شریک ہوں گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 30, 2010
تیسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو 103 رنز سے ہرا دیا تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ایک سو تین رنز سے ریکارڈ شکست دے دی، کیوی ٹیم صرف 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو چوراسی رنز کا ہدف کھڑا کر دیا۔ اوپنر احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے جارحانہ کھیلتے ہوئے اکاسی رنز کا آغاز فراہم کیا۔ حفیظ چونتیس اوراحمد شہزاد نے چوون رنز بنائے۔ کپتان شاہد آفریدی نے چودہ اورعمر اکمل نے تیس جبکہ عبدالرزاق نے گیارہ گیندوں پر چونتیس رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے چھے وکٹ پر 183 رنز بنائے۔ جواب میں کیوی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گیارہ رنز پر پانچ کیوی بیٹسمین آوٹ ہوگئے۔ سکاٹ سٹائرس نے پنتالیس رنز بنا کر مزاحمت کی، دوسری جانب 5 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پیویلین لوٹ گئے جبکہ سولہویں اوور میں پوری کیوی ٹیم 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ کپتان شاہد آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پچاس وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے باولر بھی بن گئے۔ عبدالرزاق نے تین وکٹیں لیں۔ انہیں شاندار آل راونڈ کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔ ایک سو تین رنزسے کامیابی، رنز کے اعتبار سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی فتح بھی بن گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
متحدہ اور ن لیگ کے ایک دوسرے پر ذاتی حملے
مسلم لیگ ن اورایم کیوایم میں کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی اوردونوں پارٹیوں کےرہنماؤں نے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کرناشروع کردئیے ہیں۔ قومی اسمبلی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرچودھری ایم کیوایم قائد الطاف حسین پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 19 سال سے پاکستان نہ آنیوالا شخص انقلاب کیا لائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی بھی صورت میں اس کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے لندن میں بیٹھ کر ایسے ایسے بیان دیے جو کسی بھی جمہوری شخص کو زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جب الطاف حسین بولتے ہیں تو ہوش میں نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کو سیاسی بات کا جواب سیاسی انداز سے دینا چاہیے تھا۔ ن لیگ نے آمریت کی گود میں آنکھ کھولی: حیدر عباس رضوی ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ن لیگ کے سارے شیر گیدڑ بن کے فلور سے بھاگ گئے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ فلور پر بات کرنے سے ان کو من توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے چوہدری نثار کو مسٹر بین کہہ کر بھی پکارا۔ انہوں نے کہا چوہدری نثار کو ایسی زبان زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے آمریت کی گود میں آنکھ کھولی ہے انہیں انقلاب کی بات سمجھ نہیں ائے گی۔ ن لیگ والے پینڈورہ بکس کھولنا چاہتے ہیں: واسع جلیل ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا کہ چوہدری نثار اپنی اوقات بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حملوں کا سوال ن لیگ سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہل نواز شریف نے کی ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ والے پینڈورہ بکس کھولنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کو غلط زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ پنجاب میں کرپشن انتہا پر ہے: وسیم اختر وسیم اختر نے کہا کہ پنجاب کی حالت پر نظر نہیں اور دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن انتہا پر ہے اس کو روکنا چاہیے۔ گلی کوچوں کی زبان استعمال کرنا ایم کیو ایم کا شیوا ہے: عادل شیر مسلم لیگ ن کے رہنما عادل شیر علی نے کہا کہ گلی کوچوں کی زبان استعمال کرنا ایم کیو ایم کا شیوا ہے۔ نواز شریف کے شیر اسمبلی میں بھی شیر ہیں باہر بھی شیر ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کا مطالبہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر چھ فریقی بات چیت کے نئے دور کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے سفارتی طریقۂ کار کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں ہے۔ لی میونگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں اور حال ہی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے علاقے پر گولہ باری بھی کی ہے۔ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والی بات چیت میں شمالی و جنوبی کوریا، چین، جاپان، روس اور امریکہ شامل رہے ہیں اور اس میں شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کے عوض مراعات کی پیشکش کی گئی تھی۔ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان پہلے یہ کہتے رہے ہیں کہ چھ فریقی بات چیت اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتی جب تک شمالی کوریا اپنا رویہ بدلنے کے تئیں سنجیدہ نہیں ہوتا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
سب استعفے آجائیں گے تو صدر کو بھیج دیں گے، وزیراعظم گیلانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب سب استعفے آجائیں گے تو انھیں صدر کو بھیج دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اندازہ ہوگیا کہ ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے نقصان دہ ہیں۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خطاب میں کہا کہ کچھ استعفے آگئے ہیں اور کچھ آنے باقی ہیں جب سب استعفے آجائیں گے تو اکھٹے صدر مملکت کو بھیج دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اور فوج نے بڑے طریقے سے مقامی قبائل سے دہشت گردوں کو الگ کیا تھا لیکن ڈرون حملوں کی وجہ سے یہ اقدام خراب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دینے کو کہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وکی لیکس کو مستند نہیں کہا جا سکتا ایک چھوٹے سفارتکار کے خیالات ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے انھیں امریکہ اور چین میں بھی پروٹوکول دیا گیا اور ٹریفک بند کی گئی تاہم وہ ملک میں کم سے کم گاڑیاں لیکر چلتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے سکواڈ میں سیکورٹی کی گاڑیوں کے علاوہ چار گاڑیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک وہ خود چلاتے ہیں اورکراچی میں تو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے: صدر زرداری صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کے اراکین اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھیں گے اور تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے۔ صدر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی سندھ کے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں صدر زرداری نے تمام وزرا کو اتحادیوں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ صدر نے کہا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی اور اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
ڈربن ٹیسٹ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو ستاسی رنز سے ہرا دیا بھارت نے جنوبی افریقہ کو ڈربن ٹیسٹ میں ستاسی رنز سے شکست دے دی۔ دھونی الیون نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تین میچز کی سیریز میں ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ ڈربن میں میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید ایک سو بانوےرنز درکار تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ میزبان ٹیم کے آخری سات بیٹسمین ایک سو چار رنز کا اضافہ کر سکے۔جنوبی افریقن ٹیم دوسری اننگز میں دو سو پندرہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اے بی ڈویلئیرز تنتیس اور ایشول پرنس انتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ظہیر خان اور سری سانتھ نے تین تین جبکہ ہربھجن سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
ایران، اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی ایران کی سرکاری ایجنسی کے مطابق ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق علی اکبر سیادت گذشتہ چھ برس سے ایران کے فوجی اور میزائل پروگرام کے راز اسرائیلی خفیہ رپورٹ کے مطابق سیادت موساد کو ایران کے انقلابی گارڈز کے فوجی اڈوں، لڑاکا طیاروں، آزمائشی پروازوں کی تعداد، جہازوں کے حادثے اور ایئر سسٹمز کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا تھا۔ ایجنسی موساد کو پہنچا رہا تھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
ہیملٹن:دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو39 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔ تین میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔ ہیملٹن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ عبدالرزاق نے پہلی گیند پر جیسی رائیڈر کی وکٹ حاصل کی، تاہم کیوی بیٹسمین پریشر میں آنے کی بجائے جم کر کھیلے اور مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 44، جیمز فرینکلن 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ محمد حفیظ 46 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عمر اکمل نے 26 رنز بنائے، نیتھن میکیولم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار کارکردگی پر ان کو میں آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ 30 دسمبر کو کرائس چرچ میں کھیلا جائے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
ایم کیو ایم کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی، سیاست میں بھونچال ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے اپنے استعفے صدر کو بھجوا دیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اب بھی پر امید ہیں کہ متحدہ سے تمام معاملات طے پا جائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں اور پیپلز پارٹی نیا وزیر اعظم دے۔ اور صدر زرداری وزیر اعظم گیلانی کے خلاف اقدام کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم کے ہوتے جمہوریت کی گاڑی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتہائی دبائو میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے بڑے فیصلے کی امید تھی۔ ہم اپنے فیصلوں پر قائم ہیں۔ اور جب تک حکومت کو ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی ملکی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اپنی سوچ ہے۔ اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام آ گیا ہے۔ اپنے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب عمرے کیلئے جا رہا ہوں۔ حج کرپشن تحقیقات کا میرے دورے سے کوئی تعلق نہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 29, 2010
شمالی وزیرستان:تحصیل غلام خان میں 2 ڈرون حملے،7دہشتگرد ہلاک شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں دو ڈرون حملوں میں سات دہشت گرد ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غلام خان میں ڈرون طیارے سے دو گھروں پر چار میزائل داغے گئے جس سے چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ حملہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں تو ڈرون سے مزید دو میزائل داغے گئے جس سے امدادی کاروائیوں میں مصروف تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں حملوں میں دس افراد زخمی ہوگئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 27, 2010
نوڈیرو: محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر زرداری کا جلسے سے خطاب نوڈیرو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر آ صف علی زرداری نے جلسے سے خطاب کیا اور یہ یکین دہانی کرائی کہ پی پی پی کی یہ حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی اور ہم جمہوریت کی مظبوطی کےلئیے کوشاں ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی آمر جمہوری نظام کو پٹری سے نہیں ہلا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سیاسی جماعتوں نے مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور مشرف کو جلا وطنی پر مجبور کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ایف سی اوارڈ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا جس کو ہم نے پورا کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کیلئے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ صدر نے یہ بھی بتایا کہ چین نے پاکستان کےلیئے 50،000 میگاواٹ پاور پلانٹ کی بھی منظوری دے دی۔ انہون نے یہ بھی کہا کہ محترمہ کی پارٹی نے ہی عدلیہ کو بہال کرایا اور موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھی بہال کیا۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر بیت اللہ محصود بی بی کا قاتل ہے تو ہم نے اس کو نہیں مارا کیونکہ بی بی کی سوچ میں بدلہ لینا نہیں تھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 27, 2010
عراق: دو خود کش حملوں میں 17 افراد ہلاک عراق کے علاقے رمادی میں ہونے والے دو خود کش حملوں میں سترہ افراد ہلاک جبکہ پینتالیس سے زائد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں کا نشانہ رمادی میں واقع ایک سرکاری عمارت تھی۔ ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے پہلے ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑایا اور جب جائے وقوعہ پر لوگ اکٹھے ہو گئے تو پہلے دھماکے تقریباً پندرہ منٹ بعد دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والے افراد میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ رمادی عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سنیوں کے القاعدہ کے خلاف ہونے سے قبل یہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ اس سے قبل رمادی میں ہی 12 دسمبر کو ہونے والے خودکش دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 27, 2010
بینظیر بھٹو کی تیسری برسی: قافلوں کی گڑھی خدابخش آمد
سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو شہید کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے، مختلف شہروں سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں، برسی کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہو گی ۔ بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں ملک بھر میں قرآن خوانی اور دیگر تقریبات ہوں گی، مختلف شہروں میں بلڈ بینک لگائے جائیں گے جن میں پیپلزپارٹی کے کارکن خون کے عطیات دیں گے۔ برسی کی تقریب میں شرکت کےلئے مختلف شہروں سے پیپلز پارٹی کے بے شمار قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں جبکہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ آج دن بھر بے نظیر بھٹو کے مزار پر قرآن خوانی ہو گی۔ برسی کی سب سے بڑی تقریب نوڈیرو میں ہو گی جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین صدر آصف زرداری اوروزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکن نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چھ ہزار اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی اور دن بھر گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو کی فضائی نگرانی کی گئی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید ہوئے تین برس کا عرصہ گزر چکاہے لیکن ان کے قاتلوں کو ابھی تک بے نقاب نہیں کیا جاسکا۔ محترمہ کے قاتلوں کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کچھ نہ کچھ دعوے ضرور کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر زرداری نے بیت اللہ محسود کا زکر اس طرح کیا کہ وہ ایک فرد کی سوچ رکھتا تھا اور ہمیں اس سوچ کیخلاف لڑنا ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ محترمہ کے قتل کی رپورٹ ابھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس ہے جو اگلے اجلاس میں پیش کردی جائے گی۔ وزیر قانون بابر اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کا یہ نظام آئینی مدت کے اختتام تک جاری رہے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی گڑھی خدابخش پہنچے۔ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے رضا ہارون نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ستائیس دسمبر کو ایک عظیم رہنما سے محروم ہوئی ہے۔ بے نظیر بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر سندھ میں عام تعطیل ہے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد مزار پر فاتحہ خوانی کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 27, 2010
لاہور: ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کے دفتر پر چھاپہ، منیجر گرفتار ایف ٓائی اے کی ٹیم نے این ٓائی سی ایل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کے دفتر پرچھاپہ مار کر منیجر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایف ٓائی اے کی ٹیم نے این ٓائی سی ایل کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے لیےجب مونس الٰہی کے دفترپرچھاپہ مارا تو اس وقت دفتر میں ان کے مینیجر عبد المالک موجود تھے۔ ایف ٓائی اے حکام نے ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٓائی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم سابق وفاقی وزیر حبیب اللہ وڑائچ کا بیٹا محسن جو ان دنوں لندن میں روپوش ہے، مونس الٰہی کا دوست ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ اس سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی دوستی سامنے آگئی لیکن مسلم لیگ (ق) ان ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں۔ دوسری جانب ایف ٓائی اے حکام نے این ٓائی سی ایل کیس کے ملزموں سے ایک ارب 68 کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی۔ اس سے قبل ملزم ایک ارب 60 کروڑ روپے جمع کراچکے تھے تاہم اب ان کی جانب سے آٹھ کروڑ چار لاکھ روپے کی بقایا رقم کے چیک بھی جمع کرادیئے گئے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 27, 2010
ایشز سیریز: میلبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط
ایشیز سیریز کے دوسرے روز انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف گرفت مضبوط کر لی، انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر چار سو چوالیس رنز بنا لئے ہیں۔ ملبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف تین سو چھیالیس رنز برتری ہے۔دوسرے روز انگلش ٹیم بغیر کسی نقصان کے 157 رنز سے کھیل شروع کیا۔ کپتان اینڈریو سٹراوس69 ، ایلسٹر کک 82 رنز اور کیون پیٹرسن اکاون رنز بنا کر آوٹ ہوئےاس کے بعد جوناتھن ٹروٹ نے کرئیر کی 5 ویں سنچری مکمل کر کے انگلینڈ کو واضح برتری دلادی،ٹروٹ ایک سو اکتالیس اور میٹ پرائر پچھتر رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔ آسٹریلوی باولر پیٹرسڈل نے تین اور مچل جونسن نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف اٹھانوے رنز بنا سکی تھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 25, 2010
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 135 واں یوم پیدائش بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا135ویں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گورنر سندھ، تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے مزار پر حاضری کے بعد پھول چڑھائے۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ گرلز گائیڈ اور بوائز اسکاؤٹس کے نمائندوں نے بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے مزار پر حاضری دی۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینار اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے رہا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 25, 2010
بھارت کا مواصلاتی سیارہ خلا میں جانے سے پہلے ہی فضا میں تباہ
بھارت کا مواصلاتی سیارہ خلا میں جانے سے پہلے ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔ یہ بھارت کا ایک سال میں دوسرابڑا ناکام تجربہ ہے۔
بھارت نے سری ہاری کوٹہ سے اپنا مواصلاتی سیارہ جی سیٹ فائیو پی لانچ کیا لیکن سیارہ فضا میں اڑان کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہوگیا، اور بھارت کو ایک ہی سال میں دوسری بڑی ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔ سیارے کا وزن دو ہزار ایک سو تیس کلوگرام تھا اور اسے 125 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اس سیارے نے 1999 میں بھجیے گئے سیارے انسیٹ ٹو ای کی جگہ لینا تھی۔
مواصلاتی سیارہ بنیادی طور پر بھارت میں ٹیلی کمیونیکشن کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے پندرہ اپریل کو بھی بھارت کی جانب سے ایک مواصلاتی سیارہ بھیجنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
یہ سیارہ روسی تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ سیارے کی یوں تباہی کے بعد بھارتی خلائی پروگرام کی اہلیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ میڈیا مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا یہ بھی مطالبہ کر رہا ہے کہ دس سال کی محنت کے باوجود عام مواصلاتی سیارہ بھی بھیجنے کی اہلیت کیوں نہیں حاصل کی جاسکی، جبکہ اسے روس جیسے ملک کا تعاون حاصل ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 25, 2010
صدر کا پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم
صدر زرداری نے پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا ہے. پی اآئی اے کے ترجمان کے مطابق گروپ 4 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 13 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے.
اس سے پہلے کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ "ہم سیاسی اداکار نہیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن پر آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم تاریخ میں زندہ ہیں جبکہ کچھ لوگ ہیڈلائنز میں زندہ رہنا چاہتے ہیں"۔
صدر نے کاہا کہ ابھی محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں سے جنگ کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایک زرداری سب پہ بھاری" کا نعرہ اب نہی لگے گا، اب صرف "جیئے بھٹو" کا نعرہ گونجے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 25, 2010
نیشنل گیمز: تیراکی میں ریلوے اور آرمی کی تیراکوں نے گولڈ میڈل لے لیے نیشنل گیمز میں تیراکی کے مقابلوں میں ریلوے اور آرمی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیے۔ اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں ہونے والے چار سو میٹر فری سٹائل تیراکی میں ریلوے کی غلام سکینہ نے طلائی، آرمی کی ماہ نور مقصود نے چاندی جبکہ سندھ کی علینہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پچاس میٹر بریسٹ سٹروک تیراکی میں آرمی کی کرن خان نے طلائی، واپڈ ا کی خدیجہ خالد نے سلور اور آرمی کی علیہ مہدی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پچاس میٹر بیک سٹروک میں آرمی کی کرن خان نے گولڈ، ماہ نور مقصود نے سلور جبکہ سندھ کی ردھا مٹھا نے برونز میڈیل حاصل کیا۔ آرمی اور ریلوے کے درمیان کھیلے جانے والا فٹ بال میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 24, 2010
کوئٹہ:پولیس وین پر بم حملہ،سب انسپکٹر جاں بحق کوئٹہ کے علاقے قنبرانی روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کمانڈوز فورس آر آر جی کی گاڑیاں معمول کے گشت پر تھیں کہ قنبرانی روڈ پر انگور کے باغ کے قریب ایک سائیکل میں نصب بم ریمورٹ سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں دھماکے کی زد میں آگئیں۔ سب انسپکٹر دائود موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشن حامد شکیل اور کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری غلام شبیر نے وقوعے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ بی سی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو دھماکوں کے لئے پیسے مل رہے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 24, 2010
پی سی بی کا ویمن کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2011 سے ہو گا۔ پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین اعجاز بٹ کی صدارت میں ہوا۔ تمام ممبران جی موجودگی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو آئندہ سال جنوری سے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ساٹھ سال سے زائد سینئر کرکٹرز کی ماہانہ مراعات میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں ہونیوالے فیصلے میں پی سی بی کی ثالثی کمیٹی کے ممبران کو تین سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہے۔ ثالثی کمیٹی میں شامل ہونیوالے نئے ممبران میں جسٹس ریٹائرڈ محمد سعید اختر اور جسٹس ریٹارئرڈ فضل میران چوہان شامل کیے گئے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 24, 2010
تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا: پیر پگاڑا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ آئندہ سال حکومت کے لئے کٹھن اور پریشان کن اور تبدیلی کا سال ہوگا جبکہ شیخ رشید کا دعوٰی ہے کہ دسمبر تبدیلی کا مہینہ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ قومی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی پر اپنے شاگرد یوسف رضا گیلانی کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل ایسی جگہ بیٹھے ہیں جہاں انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دسمبر تبدیلی کا مہنیہ ہے۔ ایم کیو ایم کا ٹیسٹ کیس ہے کہ وہ حالات کا ساتھ دے یا عوام کا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 24, 2010
پاکستانی حکام نے عبد الرؤف ریگی کو گرفتار کر لیا، ایرانی ٹی وی
ایرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم جند اللہ کے سربراہ عبد الرؤف ریگی کو پاکستان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکام نے جند اللہ کے نئے سربراہ کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ کالعدم تنظیم جند اللہ ایران میں بم دھماکوں، قتل اور دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔ اس کے رہنما عبدالمالک ریگی کو فروری 2010میں ایران کی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور اسے جون میں پھانسی دے دی گئی تھی۔20 دسمبر کو ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے فون پر گفتگو میں مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گردوں کو گرفتار کے انہیں ایران کے حوالے کیا جائے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 24, 2010
روم: سفارتخانوں میں پارسل دھماکوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ
روم میں سوئس اور چلی کے سفارت خانوں میں پارسل بم دھماکوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ دھماکوں میں سفارت خانے کے 2ملازم زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ پولیس نے ملک میں موجود تمام غیر ملکی سفارت خانوں کی تلاشی بھی لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے روم پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں قائم سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کو ایک پارسل موصول ہوا۔ پارسل کو جب سفارت خانے کے ایک ملازم نے کھولا تو اس میں موجود بم سے ملازم کے ہاتھ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ملازم کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ تفتیشی ادارے سفارت خانے میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ادھر چلی کے سفارت خانے میں بھی ایک دھماکا ہوا۔ دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم زخمی ہوا۔ اطالوی پولیس نے ملک میں موجود تمام غیر ملکی سفارت خانوں کی مکمل تلاشی لی۔ جبکہ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے شر پسند گروپ کا ہاتھ ملوث ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 23, 2010
بے نظیر قتل کیس: ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حوالے کردیا۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ریمانڈ کے لئے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ستائیس دسمبر2007 کو وقوعہ کے دوران ملزمان کے زیراستعمال موبائل فون کی برآمدگی ابھی باقی ہے۔ موبائل کی برآمدگی سے فرانزک شواہد اکٹھے کئے جائیں گے۔ وکیل صفائی وحید انجم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی جسمانی ریمانڈ کی استدعا ایف آئی اے کے دائرہ اختیارمیں ہے۔ سابق سی پی او سعود عزیز کی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے بہت سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ سعود عزیز اور خرم شہزاد کو عدالت میں پیش کرنے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ایف آئی اے نے اپنی گاڑی کے شیشوں کو اخباروں سے ڈھانپ رکھا تھا اور دونوں سابق پولیس افسران کو بغیر ہتھکڑیوں کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سعود عزیز نے عدالت کے اندر اپنے بچوں سے بھی ملاقات کی۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 22, 2010
اسلام آباد: 19 ویں آئینی ترمیم کابل بھاری اکثریت سے منظورکرلیا گیا قومی اسمبلی نے انیسویں آئینی ترمیم کابل بھاری اکثریت سے منظورکرلیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری سے اداروں کا وقاربلند ہؤا ہے۔ رضا ربانی نے انیسویں ترمیم کا قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کے حق میں دوسواٹھاون اورمخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی تیاری کے لئے رضاربانی اورآئینی اصلاحات کمیٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ اس سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں انیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایک سال کے دوران دو آئینی ترامیم کی منظوری نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سینیٹررضاربانی اجلاس میں خصوصی طورپرشریک ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ آئین کی چھ شقوں میں چھبیس ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 22, 2010
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کو کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی اور پولیس نے روک کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ جبکہ ایف سی اہلکاروں نے شاہ زین بگٹی کو فرار ہونے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا.جبکہ گاڑیوں اور گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی 25 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ کوئٹہ کے داخلہ راستے بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی اور پولیس نے قافلے کو روک لیا اور گاڑیوں کی تلاشی لینا چاہی لیکن شاہ زین بگٹی نے گاڑیوں کی تلاشی سے انکار کیا۔ بعدازاں ایف سی نے گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا اور ان کے محافظوں اور گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جبکہ شاہ زین بگٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ پکڑا گیا اسلحہ ان کا نہیں اور ان کے سامنے یہ اسلحہ رکھ کر ان پر الزام ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گاریوں کی چابیاں بھی لے لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اینٹی پاکستان نہیں ۔ ہم محب وطن ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب ڈیرہ بگٹی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب آئی جی ایف سی مجیر جنرل عبید اللہ خان نے شاہ زین بگٹی کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شاہ زین نے بھاگنے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے تک شاہ زین سے مذاکرات ہوتے رہے اور شاہ زین نے گاڑیوں کی چیکنگ کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلئے ہم ممکن اقدامات کرینگے۔ شاہ زین بگٹی کے پاس اسلحہ رکھنے کی راہداری نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ حساس ادارے کے اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 22, 2010
لندن: برفباری سے بند رہنے والا ہیتھرو ائرپورٹ زندگی کی طرف لوٹنا شروع لندن میں برفباری کے باعث بند رہنے والا ہیتھرو ائرپورٹ بالآخر زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہوگیا۔ ائرپورٹ کا دوسرا رن وے بھی کھول دیا گیا ہے تاہم برفباری اور سرد موسم کے باعث برطانیہ آنے جانے والی پروازوں کا سلسلہ آئندہ سات روز سے پہلے مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے گا۔ دوسری جانب یورپ میں بھی شدید برفباری کے باعث ائیر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور لوگ کئی کئی دنوں سے ائرپورٹس پر محسور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث طیاروں کا رن وے پر اترنا اور اڑنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کے خاتمے تک پروازوں کا شیڈول اسی طرح متاثر رہ سکتا ہے ۔ دوسری جانب اپنے علاقوں میں کرسمس منانے کے کیلئے لوگ اپنے گھروں کا جانے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں۔ جبکہ برفباری کے باعث محسور افراد میں شدید غصہ ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح رہا تو وہ اس سال اپنے گھروں میں چھٹیاں منانے کی بجائے ائرپورٹس پر کرسمس کر تقریبات دیکھیں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 22, 2010
راولپنڈی:بینظیر قتل کیس،سعود عزیز،خرم شہزاد کمرہ عدالت سے گرفتار راولپنڈی میں سابق سی پی اورسعود عزیزاورایس پی خرم شہزاد کو بے نظیر قتل کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔ سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیزاورایس پی خرم شہزاد آج بے نظیرقتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے انکی ضمانت خارج کر دی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا اس پر پولیس نے ان دونوں کو کمرہ عدالت سے ہی حراست میں لے لیا۔ دونوں افسروں نے اس کیس میں ضمانت کرا رکھی تھی ۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سعود عزیز راولپنڈی کے سی پی او اور خرم شہزاد ایس پی تھے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 22, 2010
ا
سپاٹ فکسنگ الزام کے شکار تینوں پاکستانی کرکٹرز میں پھوٹ اسپاٹ فکسنگ الزام کا شکار تینوں پاکستان کرکٹرز میں پھوٹ پڑ گئی۔ پیسرز آصف اور عامر آج آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں شریک نہیں ہو رہے جبکہ سلمان بٹ آئندہ سماعت کی تاریخ آگے کرانے کیلئے کانفرنس میں شرکت ضروری سمجھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس مائیکل بیلوف کی سربراہی میں ہو رہی ہے ۔ جس میں چھے سے گیارہ جنوری کو ہونیوالی سماعت بارے بات ہونی ہے۔ اس ٹیلی کانفرنس کے حوالے سے خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد آصف اور عامر اسپاٹ فکسنگ کی یہ تاریخ بڑھانا نہیں چاہتے۔ اسی وجہ سے وہ دونوں اور ان کے وکیل آج کی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کے برعکس سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ چھ تاریخ سے دوحا میں شروع ہونیوالی اس سماعت میں شرکت نہیں کرنا چاہتے۔
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, December 22, 2010
معروف کاروباری شخصیت راناامجد حسین نے اپنے پوتے رانا ایان حسین کی سالگرہ ہوٹل میرئٹ ویانا میں دھوم دھام سے منائی
اس موقع پر ساؤتھ ایشین پریس کلب آسٹریا کی لی گئیں
تصویری جھلکیاںکلک کریں
Read more »