پاکستان کےمجموعی تجارتی خسارے میں اکیس فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران پانچ کھرب چھپن ارب روپے کا تجارتی خسارہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سےنومبر تک پاکستان کی درآمدات کا مجموعی حجم تیرہ کھرب سترہ ارب روپے رہا، جبکہ اس عرصے میں صرف سات کھرب اکسٹھ ارب آٹھ کروڑ روپے مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالرز کے حساب سے تجارتی خسارے کا حجم چھ ارب انچاس کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارے کا حجم پانچ ارب پچپن کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق صرف نومبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں چھتیس فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔