ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے اپنے استعفے صدر کو بھجوا دیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اب بھی پر امید ہیں کہ متحدہ سے تمام معاملات طے پا جائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔