رائے ونڈ محل میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں زیب نہیں دیتیں: پرویز الہی

رائے ونڈ محل میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں زیب نہیں دیتیں: پرویز الہی
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایک ہزار کنال کے رائے ونڈ محل میں بیٹھ کر انقلاب کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب برائے فروخت کی تختی وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گلے میں لٹکا رکھی ہے۔ پرویز الٰہی نے ننکانہ صاحب کو ضلع بنانے کا بھرپور کریڈٹ لیا اور پنجاب کے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کے تیر برساتے رہے۔ پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ باریاں لگانے والی جماعتوں نے غریب عوام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ شہباز شریف نے گیارہ وزارتیں خود رکھی ہوئی ہیں۔ پنجاب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور چالیس ارب سستے تندوروں میں جھونک دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سالوں میں سینتیس ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں۔ ریسکیو 1122 قائم کی، پیٹرولنگ پولیس بنائی، میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کی جو اصل انقلاب کا ثبوت ہیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام شریف برادران سے ایسا بدلہ لیں گے کہ یہ واپس لندن بھاگ جائیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz