تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے: صدر زرداری

تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے: صدر زرداری
صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کے اراکین اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھیں گے اور تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں گے۔ صدر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی سندھ کے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں صدر زرداری نے تمام وزرا کو اتحادیوں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ صدر نے کہا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی اور اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz