نوڈیرو: محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر زرداری کا جلسے سے خطاب

نوڈیرو: محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر زرداری کا جلسے سے خطاب
نوڈیرو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر آ صف علی زرداری نے جلسے سے خطاب کیا اور یہ یکین دہانی کرائی کہ پی پی پی کی یہ حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی اور ہم جمہوریت کی مظبوطی کےلئیے کوشاں ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی آمر جمہوری نظام کو پٹری سے نہیں ہلا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سیاسی جماعتوں نے مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور مشرف کو جلا وطنی پر مجبور کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ایف سی اوارڈ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا جس کو ہم نے پورا کیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کیلئے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ صدر نے یہ بھی بتایا کہ چین نے پاکستان کےلیئے 50،000 میگاواٹ پاور پلانٹ کی بھی منظوری دے دی۔ انہون نے یہ بھی کہا کہ محترمہ کی پارٹی نے ہی عدلیہ کو بہال کرایا اور موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھی بہال کیا۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر بیت اللہ محصود بی بی کا قاتل ہے تو ہم نے اس کو نہیں مارا کیونکہ بی بی کی سوچ میں بدلہ لینا نہیں تھا۔



 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz