ڈربن ٹیسٹ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو ستاسی رنز سے ہرا دیا

ڈربن ٹیسٹ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو ستاسی رنز سے ہرا دیا
بھارت نے جنوبی افریقہ کو ڈربن ٹیسٹ میں ستاسی رنز سے شکست دے دی۔ دھونی الیون نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تین میچز کی سیریز میں ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ ڈربن میں میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید ایک سو بانوےرنز درکار تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ میزبان ٹیم کے آخری سات بیٹسمین ایک سو چار رنز کا اضافہ کر سکے۔جنوبی افریقن ٹیم دوسری اننگز میں دو سو پندرہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اے بی ڈویلئیرز تنتیس اور ایشول پرنس انتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ظہیر خان اور سری سانتھ نے تین تین جبکہ ہربھجن سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz