لندن: ہیتھرو ائر پورٹ خراب موسم کی وجہ سے بند، پروازیں معطل
لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ خراب موسم کے باعث بند کردیا گیا۔ پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہیتھرو سے کئی بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ لندن سے کراچی،لاہور اور اسلام آباد آنے والی پروازوں کی منسوخی سے تقریبا 700 پاکستانیوں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں ہوٹل میں انتظار کیلئے بٹھایا جانے لگا۔ جس پرمسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے کے عملے سے مطالبہ کیا کہ کہ انھیں ہوٹل میں ٹھہرانے کا بندوبست کیا جائے۔اسی طرح اسلام آباد سے لندن جانے والی فلائٹ پی کے 785 کو خراب موسم کی وجہ سے پیرس بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے جانے والی پرواز پی کے 757 کو بھی کسی دوسرے ملک بھجوا دیا جائے گا۔ جنھیں موسم کے بہتر ہوتے ہی ہیتھرو ائیرپورٹ لے جایا جائے گا۔