سینیٹ نے انیسویں ترمیم کی حتمی منظوری دے دی، ترمیم کے حق میں 80 ووٹ جبکہ مخالف میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ انیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انیسویں ترمیم کی منظوری نئے سال کا تحفہ ہے۔ انہوں نے ایک سال میں دو ترامیم پر پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم روکنے کا حل ایوان نے آج پیش کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوان عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے تو عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے، افواہوں سے حکومتیں نہیں جاتیں لیکن مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ وزیر اعظم کا کنہا تھا کہ ہم نے انتقام کی سیاست کو ختم کر دیا ہے اور اس وقت کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحاتی کمیٹی کو جنوری میں نشان پاکستان دیں گے