شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں دو ڈرون حملوں میں سات دہشت گرد ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غلام خان میں ڈرون طیارے سے دو گھروں پر چار میزائل داغے گئے جس سے چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ حملہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں تو ڈرون سے مزید دو میزائل داغے گئے جس سے امدادی کاروائیوں میں مصروف تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں حملوں میں دس افراد زخمی ہوگئے۔