لندن: برفباری سے بند رہنے والا ہیتھرو ائرپورٹ زندگی کی طرف لوٹنا شروع

لندن: برفباری سے بند رہنے والا ہیتھرو ائرپورٹ زندگی کی طرف لوٹنا شروع
لندن میں برفباری کے باعث بند رہنے والا ہیتھرو ائرپورٹ بالآخر زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہوگیا۔ ائرپورٹ کا دوسرا رن وے بھی کھول دیا گیا ہے تاہم برفباری اور سرد موسم کے باعث برطانیہ آنے جانے والی پروازوں کا سلسلہ آئندہ سات روز سے پہلے مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے گا۔ دوسری جانب یورپ میں بھی شدید برفباری کے باعث ائیر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور لوگ کئی کئی دنوں سے ائرپورٹس پر محسور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث طیاروں کا رن وے پر اترنا اور اڑنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کے خاتمے تک پروازوں کا شیڈول اسی طرح متاثر رہ سکتا ہے ۔ دوسری جانب اپنے علاقوں میں کرسمس منانے کے کیلئے لوگ اپنے گھروں کا جانے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں۔ جبکہ برفباری کے باعث محسور افراد میں شدید غصہ ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح رہا تو وہ اس سال اپنے گھروں میں چھٹیاں منانے کی بجائے ائرپورٹس پر کرسمس کر تقریبات دیکھیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz