راولپنڈی:بینظیر قتل کیس،سعود عزیز،خرم شہزاد کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی:بینظیر قتل کیس،سعود عزیز،خرم شہزاد کمرہ عدالت سے گرفتار
راولپنڈی میں سابق سی پی اورسعود عزیزاورایس پی خرم شہزاد کو بے نظیر قتل کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔ سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیزاورایس پی خرم شہزاد آج بے نظیرقتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے انکی ضمانت خارج کر دی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا اس پر پولیس نے ان دونوں کو کمرہ عدالت سے ہی حراست میں لے لیا۔ دونوں افسروں نے اس کیس میں ضمانت کرا رکھی تھی ۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سعود عزیز راولپنڈی کے سی پی او اور خرم شہزاد ایس پی تھے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz